دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Imam e Azam ki Wasiyatain | امام اعظم رضی اللہ عنہ کی وصیتیں

book_icon
امام اعظم رضی اللہ عنہ کی وصیتیں

احکام پر عمل کرنے کی ترغیب دواو ر اگر وہ بد عتی ہو تو اس سے مناظرہ کرو اور قرآنِ حکیم کی آیاتِ بیِّنات، فرامینِ رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں   سے جس قدر تمہیں   یاد ہو اسے بیان کرکے اس کی اصلاح کرنے کی کوشش کرو، اگر وہ حق بات قبول کرلے تو ٹھیک ہے ورنہ بارگاہِ خداوندیعَزَّوَجَلَّ  میں   عرض کروکہ وہ تمہیں   ظالموں   کے ظلم سے محفوظ رکھے ۔

موت کوبکثرت یادکرنے کی نصیحت:

{68} …موت کو کثرت سے یاد کرنا، اپنے اساتذہ اور اُن تمام بزرگوں   کے لئے دعا ئے مغفرت کرنا جن سے تم نے علمِ دین حاصل کیا ۔

{69}…اور پابندی سے  قرآنِ پاک کی تلاوت کرتے رہنا ۔

{70} …قبرستان ، علماء ومشائخ اور مقد س مقامات کی زیارت کثرت سے کرنا۔

خوابوں   کی تصدیق کرنے کی نصیحت :

{71}… عام لوگ مساجد ، متبر ک مقامات اور قبر ستا ن وغیرہ میں   حضور نبی ٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور صالحینِ امت رَحِمَہُم اللہُ تَعَالٰی کی زیارت کے متعلق جو خواب تم سے بیان کریں   انہیں   تسلیم کر لینا۔

بری صحبت سے بچنا:

{72}… خواہشات ِنفسانیہ کی پیروی کرنے والوں   کے پاس نہ بیٹھنا، ہاں  ! دین اور صراطِ مستقیم کی دعوت دینے کی خاطران کے ساتھ بیٹھنے میں   حرج نہیں  ۔

{73} …گالم گلوچ اورکسی پرلعنت بھیجنے سے اجتناب کرنا۔

مسجدجانے میں   جلدی کرنا:

{74} …جب مؤذن اذان دے تواس کے بعد جلدی مسجد میں   حاضری کی کوشش کرنا، تاکہ عام لوگ تجھ پر سبقت نہ لے جائیں   ۔

{75}… بادشاہ کے پڑو س میں   گھر نہ بنانا۔

{76}…اگر تو اپنے پڑوسی میں   کوئی عیب دیکھے تواس کی پردہ پوشی کرکہ یہ تیرے پاس امانت ہے اور لوگو ں   کے راز ظاہرکرنے سے بچ۔

مشورہ دینے کے آداب:

{77}… جب کوئی شخص تم سے مشورہ طلب کرے تو اسے اس بات کامشورہ دو جس کے متعلق تمہیں   علم ہوکہ یہ تمہیں  اللّٰہعَزَّوَجَلَّ  کے قریب کردے گی۔ اور میری اس نصیحت کو قبول کرلو، اِنْ شَاءَ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ  دنیا وآخرت میں   نفع پاؤ گے ۔

{78}…اور بخل سے بچ کہ اس سے انسان ناپسندیدہ ورُسوا ہو جاتا ہے ۔

بامُرُوَّت رہنے کی نصیحت:

{79}… لالچی، جھوٹا اور معاملات کو گڈمڈ کرنے والا نہ بننابلکہ تمام امور میں   اپنی مروت کو محفو ظ رکھنا۔

{80}…اپنے تمام احوال میں  سفید لباس ہی پہننا۔

اظہارِ غناواخفاء فقر کی تلقین:

{81}… دل کے غنی بن جاؤ، اپنے آپ کو دنیا میں   کم رغبت رکھنے والا اور مال ودولت کی لالچ نہ کرنے والا ظاہر کرواورخود کو ہمیشہ غنی ظاہرکرو اور محتاجی وتنگدستی کے باوجود اس کا اظہار نہ کرو۔

{82}…باہمت وحوصلہ مندبن کے رہنا کہ پست ہمت کی قدر ومنزلت کم ہو جاتی ہے ۔

{83}…راستے میں  چلتے ہوئے اِدھر اُدھر دیکھنے کے بجائے ہمیشہ نگاہیں   نیچی رکھنا۔

 حمام میں   جانے کی احتیاطیں  :

{84}…جب حمام میں  جاناہو تووہاں   نہ عام لوگوں   کے ساتھ بیٹھنا اورنہ ہی حمام کی اُجرت میں   عام لوگوں   کی برابری کرنا بلکہ ان سے بڑھ کر اجرت دینا تا کہ لوگو ں   میں   تمہاری مروت ظاہر ہو اور وہ تمہاری عزت کریں  ۔

کام کاج کے لئے نوکررکھنے کی ترغیب:

{85}… اپنا مال جولاہا(یعنی کپڑا بُننے والے ) اور مختلف کام کرنے والوں   کے حوالے خود نہ کرنا بلکہ اس کام کے لئے کوئی ایسا باا عتماد شخص رکھنا جو یہ کام کرے ۔

ٹیکس نہ لینے کی نصیحت :

{86}…اناج اوردرہم ودینار پرلوگو ں   سے ٹیکس نہ لینا۔

 {87}…دراہم کا وزن خود نہ کرنابلکہ اس کے لئے کسی بااعتمادشخص کا انتخاب کرنا۔

{88}اہلِ علم کے نزدیک ذلیل وحقیر دنیا کو تم بھی حقیر جاننا کیونکہ جو اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کے پاس ہے وہ اس سے بہت بہتر ہے ۔

  {89} تمام معاملات کسی بااعتمادشخص کے سپر د کردینا تاکہ تم مکمل طور پر علمِ دین کی طرف متوجہ ہو سکو، اس سے تمہارے جاہ وجلال کی حفاظت رہے گی۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن