دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Imam e Azam ki Wasiyatain | امام اعظم رضی اللہ عنہ کی وصیتیں

book_icon
امام اعظم رضی اللہ عنہ کی وصیتیں

وَ مَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِیْ فَاِنَّ لَهٗ مَعِیْشَةً ضَنْكًا (پ ۱۶، طٰہٰ:۱۲۴)ترجمۂ کنز الایمان: اور جس نے میری یاد سے منہ پھیرا تو بے شک اس کے لئے تنگ زندگانی ہے ۔

طَلَبہ کی خیرخواہی کی نصیحت:

{37}…جولوگ تجھ سے علمِ فقہ حاصل کریں   ان پر پوری تو جہ دینا اوران سب کے ساتھ بیٹوں   جیساسلوک کرنا تا کہ ان کی علم میں   رغبت مزید بڑھے ۔

جھگڑالوں   سے نہ اُلجھنا:

{38}… اگر کوئی بازاری یا عام شخص تجھ سے جھگڑا کرے تو ان سے نہ جھگڑنابلکہ عفوودرگزرسے کام لیناکیونکہ اگرتو ان سے جھگڑاکرے گا تو لوگوں   کی نظروں   میں   تیری عزت کم ہو جائے گی۔

بیانِ حق میں  نڈرہونے کی نصیحت:

{39}…حق بیان کرنے میں   کسی کے رُعب میں   نہ آنا اگر چہ بادشاہ ہی کیوں   نہ ہو۔

{40}…اپنے آپ کو دیگر لوگوں   سے زیادہ عبادت میں   مشغول رکھناکیونکہ جب عام لوگ تجھے اپنی عبادات سے زیادہ نیکیوں   پر متو جہ ہوتا نہ پائیں   گے تو وہ تیرے بارے میں   برا گمان کریں   گے اور سمجھیں   گے کہ عبادت میں   تیری دلچسپی کم ہے ۔ نیزوہ یہ گمان کریں   گے کہ تیرے علم نے تجھے اتناہی نفع دیا جتنا نفع اُنہیں   اُن کی جہالت نے دیا۔

اہل علم کاادب کرنا:

{41}… جب تو اہلِ علم کے شہر میں   داخل ہو تواپنے علم کو (جاہ ومنصب کے ) لئے مت اختیارکرنابلکہ وہاں   ایک عام شہری کی طرح رہنا تاکہ وہ جان لیں  کہ تیرا مقصد اُن کی عظمت وبزرگی کو لوگوں   کی نظر میں   کم کرنا نہیں   ورنہ وہ سب کے سب تیرے مقابلے میں   آجائیں   گے اور تیرے مذہب پرطعن کریں   گے اور عام لوگ بھی تیرے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں   گے اور تجھے (تیز)نظروں   سے دیکھیں   گے اور تو ان کے نزدیک خواہ مخواہ ذلیل ہوجائے گا ۔

علماء سے گفتگوکے آداب:

{42}… (اہلِ علم کی موجودگی میں  ) فتویٰ نہ دینا اگر چہ وہ تجھ سے مسائل میں   فتویٰ طلب کریں   اورنہ ہی ان سے بحث ومباحثہ کرنا ۔

{43}…ان  اہلِ علم کے سامنے بغیرکسی واضح دلیل کے کوئی بات بیان نہ کرنا ۔

کسی کے بڑوں  کو براکہنے سے بچنا:

{44}…اہلِ علم کے اسا تذہ کو برا بھلا نہ کہنا ورنہ وہ تجھے لعن طعن کریں   گے ۔ جیسا کہ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ قرآنِ پاک میں   ارشاد فرماتاہے :’’ وَ لَا تَسُبُّوا الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَیَسُبُّوا اللّٰهَ عَدْوًۢا بِغَیْرِ عِلْمٍؕ- (پ۷، الانعام:۱۰۸)ترجمۂ کنز الایمان: اور انہیں   گالی نہ دو جن کو وہ اللہ کے سوا پوجتے ہیں   کہ وہ اللہ کی شان میں   بے ادبی کرینگے زیادتی اورجہالت سے ۔‘‘([1])

{45}… لوگو ں   سے محتاط رہنا (یعنی کسی سے دھوکانہ کھانا )۔

ظاہروباطن ایک رکھنا:

{46}…تو جس طرح لوگوں   کے سامنے رہے ان کی غیرموجودگی میں   بھی اسی طرح رہاکرنا کیونکہ تیرا علمی معاملہ اس وقت تک صحیح نہیں   ہوسکتا جب تک تو اپنے ظاہر وباطن کو ایک نہ کر لے ۔

عہدہ قضاء قبول کرنے یا نہ کرنے کی نصیحت:

{47}… جب بادشاہ تمہیں   کسی ایسے کام کی ذمہ داری سونپے جو تم کر سکتے ہو تو

اسے اس وقت تک قبول نہ کرنا جب تک اس بات کایقین نہ ہوجائے کہ اگر تم اس کام کی ذمہ داری قبول نہیں   کروگے تو کوئی نااہل قبول کرلے گا جس سے لوگوں   کو نقصان پہنچے گا اوراس کے ساتھ ساتھ اس بات کابھی یقین ہو کہ تمہیں   وہ عہدہ تمہاری علمی قابلیت کی وجہ سے دیا جا رہا ہے ۔

مناظرے کے متعلق نصیحت :

{48}…مجلسِ مناظرہ میں   خوف او رگھبراہٹ کے ساتھ گفتگو کرنے سے بچنا کہ یہ دل میں   خلل پیدا کرتا ہے اور زبان بولنے سے رُک جاتی ہے ۔

مُردہ دِلی کے اسباب:

{49}…زیادہ ہنسنے سے بچنا کہ اس سے دل مردہ ہو جاتا ہے ۔


 



1  خلیفۂ اعلیٰ حضرت، صدر الافاضل، سید محمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْھَادِیتفسیرخزائن العرفانمیں   اس آیت ِمبارکہ کی تفسیر میں   فرماتے ہیں  :’’ قتادہ کا قول ہے کہ مسلمان کفار کے بتوں   کی برائی کیا کرتے تھے تاکہ کفار کو نصیحت ہو اور وہ بت پرٍستی کے عیب سے باخبر ہوں  مگر ان ناخدا شناس جاہلوں  نے بجائے پندپذیر ہونے کے شانِ الٰہی  (عَزَّوَجَلَّ )  میں   بے ادبی کے ساتھ زبان کھولنی شروع کی اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ اگرچہ بتوں   کو برا کہنا اور ان کی حقیقت کا اظہار طاعت وثواب ہے لیکن اللّٰہ(عَزَّوَجَلَّ ) اور اس کے رسول (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کی شان میں   کفار کی بد گوئیوں   کو روکنے کے لئے اس کو منع فرمایا۔ ابنِ انباری کا قول ہے یہ حکم اوّل زمانہ میں   تھا جب اللّٰہ تعالیٰ نے اسلام کو قوت عطا فرمائی منسوخ ہو گیا۔‘‘

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن