دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Imam e Azam ki Wasiyatain | امام اعظم رضی اللہ عنہ کی وصیتیں

book_icon
امام اعظم رضی اللہ عنہ کی وصیتیں

ازدواجی زندگی کے آداب:

{19}… اپنی شریکِ حیات سے بستر میں   زیادہ گفتگو نہ کرنا، بوقت ِ ضرورت اور بقدرِ ضرورت بات پرہی اکتفاء کرنا۔([1])

{20}…عورت سے زیادہ جماع کرنے اوراس کو زیادہ چھونے سے اجتناب کرنا۔

{21}… جماع سے قبل اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کا ذکر کرنا پھراس سے ہم بستری کرنا۔

{22}…اپنی بیوی کے سامنے دوسروں   کی عورتوں   اورنوکرانیوں   کا ذکر نہ کرنا کیونکہ اس طر ح وہ تجھ سے بے پرواہ ہوجائے گی۔ اور ہو سکتاہے کہ جب تو اس کے سامنے دوسری عورتو ں   کاتذکرہ کرے تو وہ بھی تجھ سے دوسرے مردوں   کا ذکر کرنے لگے ۔

{23}…اگرہوسکے توایسی عورت سے شادی نہ کرناجو بیوہ ہو یا جس کے ماں   باپ ہوں   یا جس کی پہلے سے اولاد ہواوراگرایسی عورت سے نکاح کرنا پڑے تویہ شرط رکھ لینا کہ اس کے قریبی رشتے دار اس سے (بکثرت) نہیں   ملیں   گے ۔

{24}…اگر عورت مال دار ہوئی تو اس کاباپ دعویٰ کر ے گا کہ تیری بیوی کے پاس موجود مال میرا ہے میں  نے اسے عاریتاً دیا تھا (اس کا مطلب یہ ہو گا کہ تم ہمارے ٹکڑوں   پر پل رہے ہو اوریہ بات تمہیں   ناگوار گزرے گی)۔

 {25}…جس قدرممکن ہو اپنے سُسرال جانے سے احتراز کرنا۔

{26}… ہرگز گھر داماد بننے (یعنی سُسرال کے ہاں   رہنے ) پر راضی نہ ہونا اس لئے کہ اگر تو اُن کے پاس رہنے لگا تو وہ مال کی لالچ میں  تجھ سے تیرا مال لے لیں   گے اور اس کا دوسرا نقصان یہ ہوگاکہ تیری بیوی تیرے اَخلاق وعادات میں  نہ ڈھل سکے گی۔

{27}… اولاد والی عورت سے نکاح نہ کرنا کیونکہ وہ اپنا سارا مال ان کے لئے جمع کررکھے گی اورچونکہ اس کواپنی اولادتجھ سے زیادہ عزیزہوگی جس کی وجہ سے وہ تیرا مال چرا چرا کر ان پر خرچ کرے گی۔

{28}… ایک گھر میں  دو بیویوں   کو جمع کرنے سے گریزکرنا۔

{29}… نکاح سے پہلے اس بات کی مکمل طورپرتسلِّی کر لینا کہ تم اپنی بیوی کی تمام حاجات وضروریات پوری کرسکتے ہو۔

پہلے علم دین حاصل کرنا:

{30}…اس بات کا خیال رکھناکہ پہلے علمِ دین حاصل کرنا پھر کسب ِ حلال سے مال جمع کرنا اس کے بعد نکاح کرنا اور اگر تو دورانِ طالب ِ علمی مال کی طلب میں   مشغول ہوگیاتو علمِ دین حاصل نہ کر سکے گا اور مال تجھے لونڈیاں   اور خُدَّام خریدنے پر آمادہ کرے گا اوریوں   تو دنیا میں  مشغول ہوجائے گا۔ زمانۂ طالبِ علمی میں  اس بات کا بھی لحاظ رکھناکہ دل میں   ہرگز عورتوں   کی رغبت پیدا نہ ہوکہ یوں   تیرا وقت ضائع ہو گا اور تیرے اہل وعیال کثیرہوجائیں   گے اورتو ان کی ضروریات پوری کرنے میں   مشغول ہو کرعلمِ دین اور مال دونوں   سے رہ جائے گا۔

جوانی میں   حصولِ علم کی نصیحت:

{31}… ایسے وقت میں   طلب ِ علم میں   مشغول ہوجبکہ تیرے جوانی کے ابتدائی ایام ہوں   اور تیرا دل دُنیوی معاملات سے فارغ ہو۔ اس کے بعد کسب ِ حلال کرنا تاکہ تیرے پاس کچھ مال جمع ہوجائے (اورنکاح سے پہلے طلبِ علم کی ضرورت اس لئے ہے ) کیونکہ اہل وعیال کی کثرت دل کی تشویش کاباعث بنتی ہے اور جب تیرے پاس بقدرِ ضرورت مال جمع ہوجائے تونکاح کرلینا اوراپنی بیوی کے ساتھ اسی طرح زندگی بسر کرنا جس طرح میں  نے تجھے بتایا ہے ۔

{32}… خوفِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ   اورتقویٰ، امانتوں   کی ادائیگی اور عوام وخواص کی خیر خواہی کو اپنے اوپر لازم کرلینا۔

 حسنِ معاشرت کی نصیحت:

{33}… لوگو ں   کو اپنے سے کمتر اور حقیر نہ جاننا بلکہ ان کی عزّتِ نفس کالحاظ رکھنا اور ان سے زیادہ میل جول بھی نہ رکھنااورجو لوگ خود تجھ سے میل جول رکھناچاہیں   ان کو دینی مسائل سے آگاہ کرناتاکہ ان میں   سے علم کا ذوق رکھنے والا طلبِ علم میں   مشغول ہو جائے اور جو علم سے دلچسپی نہیں   رکھتا وہ ناراض ہوئے بغیرتجھ سے دور ہو جائے ۔

مسئلہ بیان کرنے میں   احتیاط کرنا:

{34} عوامُ النا س کو دینی باتیں   علمِ کلام کے انداز میں  نہ بیان کرناکیونکہ لوگ تمہاری تقلید کریں   گے اور علمِ کلام میں   مشغول ہوجائیں   گے ۔

{35}… جب کوئی تجھ سے مسئلہ دریافت کرنے آئے تو اسے صرف اس کے سوال کا جواب دینا اور اس میں   ایسی زیادتی نہ کرناجو اسے اصل جواب سمجھنے میں   دشواری پیدا کرے ۔

حصولِ علم پراستقامت کی نصیحت:

{36}… اگر تم خوراک اور کسب ِ معاش کے بغیر دس سال بھی زندہ رہ سکو تب بھی علمِ دین سے دُوری اختیار نہ کرنا کیونکہ اگر تم نے علمِ دین سے منہ موڑا تو تمہاری معیشت تنگ ہوجائے گی ۔جیسا کہ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ  کا فر مانِ عبرت نشان ہے :

 



1  اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنّت امام احمد رضا ؔخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن’’مَشْعَلَۃُ الْاِرْشَاد فِیْ حُقُوْقِ الْاَوْلَاد‘‘ میں   فرماتے ہیں  : ’’(دورانِ جماع)زیادہ باتیں   نہ کرے کہ (اولادکے )گونگے یا توتلے ہونے کا خطرہ ہے ۔‘‘ (فتاویٰ رضویہ، ج۲۴، ص۴۵۲، رضا فاؤنڈیشن لاہور)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن