دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Imam e Azam ki Wasiyatain | امام اعظم رضی اللہ عنہ کی وصیتیں

book_icon
امام اعظم رضی اللہ عنہ کی وصیتیں

اََلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ المُرْسَلِیْنَ

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِط بِسْمِِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِط

 (۱) امامِ ابویوسف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکونصیحتیں 

بادشاہوں  سے میل جول میں  احتیاطیں  :

{1}…اے یعقوب([1])! با دشاہ کی عزت وتوقیر کرنا ۔ اس کے منصب کی عظمت کا لحاظ رکھنا اور اس کے سامنے جھوٹ بولنے سے اجتناب کرنا۔

{2}…جب تک بادشاہ سے تجھے کوئی علمی حاجت درپیش نہ ہو بلاضرورت اس کے دربار میں   نہ جانا کیونکہ اگر تو اس کے ساتھ زیادہ میل جو ل رکھے گا تو وہ تجھے ہلکا اور حقیر جاننے لگے گا اور تیری قدر و منز لت اس کی نظر میں   کم ہو جائے گی۔ اس لئے بادشاہ سے آگ جیسا برتاؤ کرکہ دُور رہ کراس سے نفع حاصل کر اور جس طرح جلنے اور تکلیف میں   مبتلا ہونے کے ڈرسے آگ کے قریب کوئی نہیں   جاتا اسی طرح بادشاہ کے قریب جانے سے بھی کتراتے رہنا اور اس کی ایذاء سے خود کو بچاتے رہنا کیونکہ وہ اپنے علاوہ کسی کوکچھ نہیں  سمجھتا۔

{3}… بادشاہ کے سامنے کثرتِ کلام سے گُریز کرنا کیونکہ وہ اپنے مصاحبوں   اور درباریوں   کے سامنے تجھ پراپنے علم کی برتری جتانے کے لئے تمہاری باتوں   پر پکڑ کرے گااورتمہاری غلطیاں   نکالے گا جس کی وجہ سے تم لوگو ں   میں  ذلیل ہو جاؤ گئے ۔

{4}…اس بات کا خیال رکھنا کہ جب تم بادشاہ کے دربار میں  جاؤ تووہ تمہارے اورعام لوگوں   کے مقام ومرتبہ میں   فرق پہچانتا اور اس کا لحاظ کرتاہو ۔

{5}… بادشاہ کے پاس جاتے ہوئے اس بات کا لحاظ رکھنا کہ اس کے دربار میں   ایسے اہلِ علم حضرات موجود نہ ہوں   جن کے علمی مقام کی تمہیں  خبر نہ ہو کیونکہ ایسی صورت ِحال میں   خدشہ ہے کہ تمہیں   ان سے زیادہ عزت ومقام بخشا جائے حالانکہ وہ تم سے زیادہ علم والے ہوں   تویہ بات تمہیں   نقصان دے گی یا ہو سکتا ہے تمہارامقام ومرتبہ کم کر دیا جائے حالانکہ تم علم میں   ان سے بڑھ کر ہو۔ تو اس وجہ سے تم بادشاہ کی نظر سے گِر جاؤ گے ۔

{6}…  جب تمہیں   کوئی شاہی عہد ہ پیش کیاجائے تو اس وقت تک قبول نہ کرنا جب تک تم یہ نہ جان لو کہ بادشاہ علم اورفیصلوں   میں  تمہارے مسلک ومذہب سے راضی ہے تاکہ حکومتی معاملات میں  کسی دوسرے کے مسلک کی طرف رجوع نہ کرنا پڑے ۔

{7}… بادشاہ کے مصاحبین ومحافظین سے ہرگز تعلقات قائم نہ کرنا بلکہ صرف بادشاہ سے تعلق رکھنا۔

{8}… اس کے مصاحبین سے دور رہنا تا کہ تمہارا جاہ وجلال باقی رہے ۔

{9}…عوام کے سامنے اتنی ہی بات کرناجتنی تم سے پوچھی جائے ۔

دُنیوی گفتگوسے بچنے کی نصیحت:

{10}…ہمیشہ علمی بات کرنا، دنیوی معاملات وتجارت کے بارے میں   گفتگو سے اجتناب کرنا کیونکہ اس سے نقصان یہ ہوگاکہ لوگ مال کی طر ف تمہاری رغبت دیکھ کر تم پررشوت کے لین دین کی بدگمانی میں   مبتلا ہو جائیں   گے ۔

{11}…عام لوگو ں   کے درمیان بیٹھو توہنسنی مذاق سے احتراز کرنا ۔

{12}…بلاضرورت بازارمیں  زیادہ آنے جانے سے بچنا۔

اَ مْرَدوں   سے بچنے کی نصیحت:

{13}… امردوں  (یعنی جن لڑکوں  کو دیکھ کر شہوت آئے اُن) سے گفتگو نہ کرنا کیونکہ وہ فتنے کاباعث ہیں  ۔ چھوٹے بچوں   کے ساتھ گفتگو کرنے اور ان کے سروں   پر ہاتھ پھیرنے میں  حرج نہیں   ۔

بڑوں   کا ادب کرنے کی نصیحت:

{14}… غیرعالم بوڑھوں   کے ساتھ راستوں   کے درمیان نہ چلنا کیونکہ اگر تو نے اُن کو مقدَّم کیا تو تیرے علمی مقام کو عیب لگے گا اور اگر ان سے آگے چلا تو تجھ پر عیب لگے گا کہ تو نے ان کا احترام نہیں  کیاحالانکہ حضورپرنور، شافعِ یومُ النشور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے : ’’جو ہمارے بڑوں  کی عزت اور چھوٹوں   پرشفقت نہیں   کرتا وہ ہم میں   سے نہیں۔‘‘(جامع الترمذی، ابواب البر والصلۃ، ماجاء فی رحمۃ الصبیان، الحدیث:۱۹۱۹، ص۱۸۴۵، دار السلام للنشر والتوزیع الریاض)

راستوں   اورمساجدمیں   کھانے سے پرہیز:

{15}… راستو ں   میں  مت بیٹھنا، ضرورت ہوتو مسجد میں   بیٹھ جانا۔

{16}… بازاروں  اور مسجدوں   میں  نہ کھانا پینا، نہ ہی دکانوں   پر بیٹھنا۔

{17}… سبیلوں   او ر ان پر پانی پلانے والو ں   سے پانی نہ پینا(کہ وہ عالم اورجاہل میں   فرق نہیں   کرتے )۔

{18}… ریشم اورزیور(سونے کی انگوٹھی، لاکٹ وغیرہ)اور کسی قسم کا سِلک (یعنی ریشم) نہ پہننا کیونکہ اس کا استعمال تجھے تکبر میں   مبتلا کردے گا۔

 



1  امام ابویوسف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکا نام یعقوب ہے مگراپنی کنیت ابویوسف سے مشہور ہیں  ۔علمیہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن