دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Imam e Azam ki Wasiyatain | امام اعظم رضی اللہ عنہ کی وصیتیں

book_icon
امام اعظم رضی اللہ عنہ کی وصیتیں

ورنہ ان کے درمیان فیصلہ کر دینا۔ اور کسی کے خلاف اس وقت تک فیصلہ نہ کرنا جب تک پوری طرح وہ چیزیں   واضح نہ ہوجائیں   جو اس پر الزام ثابت کرتی ہوں  ۔

{7}…کسی گواہ کو (کسی دلیل کی) تلقین نہ کرنا، نہ مجلسِ قضاء میں   کسی کو کوئی اشارہ کرنا اور نہ ہی قضاء کے امور اپنے کسی قرابت دار کے سپرد کرنا۔

{8}… کسی کی دعوت قبول نہ کرناورنہ تجھے تہمت لگے گی۔

{9}…عدالت میں   کسی سے (غیر ضروری)بات چیت نہ کرنا۔

{10}…خوفِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ کو ہرچیز پر فوقیت دیناکہ یہ بات تمہیں   دنیا وآخرت کے معاملات میں   کافی ہوگی اور اس کی برکت سے غلط فیصلہ کرنے سے سلامتی نصیب ہو گی۔ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ ہمیں   اور تمہیں   پاکیزہ زندگی اورآخرت میں  باعزت مقام عطا فرمائے ۔ (اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم)

                 (مناقبِ امامِ اعظم، الجزء الثانی، کتاب الامام الٰی ابی عصمۃ نوح بن ابی مریم رحمۃ اللّٰہ تعالٰی علیہ ، ص۱۱۰۔۱۱۱)

٭…٭…٭…٭…٭…٭

اکابر تلامذہ کو نصیحتیں 

            حضرتِ سیِّدُناامام ابویوسف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ بیان فرماتے ہیں  : ’’ایک دن بارش ہورہی تھی، ہم سب حضرتِ سیِّدُنا امامِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے پاس حاضر تھے ۔حاضرین میں   حضرتِ داؤد طائی، حضرتِ عا فیہ اودی، حضرتِ قاسم بن معن مسعودی، حضرتِ حفص بن غیاث نخعی، حضرتِ وکیع بن جراح، حضرتِ مالک بن مغول، حضرتِ زفر بن ہُذَیل رَحِمَہُم اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  وغیرہ شامل تھے ۔‘‘آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہماری طرف متو جہ ہوئے اور فرمایا:

{1}…تمہیں   دیکھ کر میرا دل خوش ہوتا اور غم دُورہوتے ہیں  ۔ میں  نے تمہارے لئے فقہ کو زِین اور لگام دی ہے کہ جب چاہو سواری کرو اور تمہاری ایسی علمی وعملی تربیت کی ہے کہ لوگ تمہاری پیروی کریں   گے ، تمہارے الفا ظ تلاش کریں   گے ۔میں   نے لوگو ں   کی گردنیں   تمہارے آگے جھکا دی ہیں  ۔ تم میں   سے ہرایک قاضی بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور دس توایسے ہیں   کہ وہ قاضیوں   کی رہنمائی کر سکتے ہیں  ۔ میں  تمہیں   اللّٰہعَزَّوَجَلَّ اور اس کی عطاکردہ علمی جلالت کا واسطہ دیتا ہوں  کہ علمِ دین کو دُنیوی حکومت اورمال ودولت کے حصول کاذریعہ بناکراس کی قدر وقیمت کو کم نہ کردینا۔

قاضیوں   کے لئے ہدایات:

{2}…اگر تم میں  سے کسی پر قضاء کی ذمہ داری آن پڑے اوراپنے اندر کوئی ایسی خامی پا ئے جسے اللّٰہعَزَّوَجَلَّ نے لوگو ں   سے چھپا رکھا ہو تو اس کا قاضی بننا اور اِس کی تنخواہ لینا جائزنہیں   اوراگر تم میں   سے کسی کو ضرو رتاً قاضی بنناپڑے تو اپنے اور لوگوں  کے درمیان حجاب (یعنی رکاوٹیں   )حائل نہ کرے ۔پانچو ں   نمازیں   جامع مسجد میں   ادا کرے اور ہر نماز کے بعد یہ اعلان کرے :’’کسی کو کوئی حاجت ہو تو مجھ سے ملاقات کرے ۔‘‘ قاضی کوچاہئے کہ نمازِعشا ء کے بعدبھی تین مرتبہ یہی صدا لگائے پھر اپنے گھر جائے ۔

{3}…اگرکوئی قاضی بیماری کی وجہ سے اپنی ذمہ داری پوری نہ کرسکے تو حساب لگاکر اپنی تنخواہ سے اتنے دن کی کٹوتی کروائے ۔

{4}…اگرامام نے خیانت کی یافیصلہ کرنے میں   ظلم وزیادتی کا مرتکب ہوا تو اس کی امامت باطل(یعنی ختم) ہو جائے گی اور اس کا فیصلہ کرنا جائز نہ ہو گا۔ اور اگروہ اعلانیہ گناہ کا مرتکب ہو تواس سے قریب ترین قاضی اس پر حد جاری کرے ۔

٭…٭…٭…٭…٭…٭

تَمَّتْ بِالْخَیْر

 

 

 

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن