30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖنْ ط
پہلے اسے پڑھیے!
اللہ پاک جب اپنے کسی نیک اور مقبول بندے کو اپنی نزدیکی (قرب) کا اعزاز عنایت فرماتاہے تو اُسے اپنا ’’وَلی ‘‘بنالیتا ہے۔اولیائے کرام رحمۃُ اللہِ علیہم کوFollowکرنا (یعنی اُن کے پیچھے چلنا)’’جنت کا راستہ ‘‘ ہے چونکہ اولیائے کرام رحمۃُ اللہِ علیہم اپنے سے اوپر والے بزرگانِ دین تابعین ِ و صحابہ کرام علیہمُ الرّضوان کو Ideal (یعنی معیار) بناکر ان کو Follow کرتے(یعنی ان کے پیچھے چلتے) ہیں ۔یقیناًصحابہ کرام علیہمُ الرّضوان کی پیروی ہمارے لئے دنیا اور آخرت کی کامیابی کی چابی ہے۔امامِ اہلِ سنّت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ 14ویں صدی کی عظیمُ الشان علمی و روحانی شخصیت ،وقت کے مُجدِّد اور اپنے زمانےکے ”مفتی ِ اعظم “تھے۔آپ رحمۃُ اللہِ علیہ نے سینکڑوں کتب لکھیں اور ہزاروں فتاویٰ اپنے قلم سے جاری فرمائے۔ اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ بہترین مفسرِقرآن،زبردست شارحِ حدیث اور مجتہد فی المسائل کے مرتبے کے مالک تھے۔تقریباً سوسال گزرنے کے بعدآج بھی لاکھوں عاشقانِ رسول اُن تحریرات سےفیض یاب ہورہے ہیں۔اس دَور میں اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ کی تعلیمات (جو سوفیصد قرآن و سنت پر مشتمل ہیں)پرحقیقی طورپر عمل کرنا بہت زیادہ ضرور ی ہوتاجارہا ہے ورنہ” سید ھی راہ سے بھٹکتے دیر نہیں لگتی“۔
سیّدی و مُرشِدی امیرِاہلِ سنّت حضرتِ علامہ مولانا محمد الیاس عطّارقادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ حقیقی عاشقِ اعلیٰ حضرت ہیں۔ آ پ کا شاید ہی کوئی ایسا بیان یا کتاب ہو جس میں ”ذکرِ رضا “نہ ہوبلکہ آپ نے اپنی زندگی میں جو سب سے پہلا رسالہ تحریر فرمایا اُس کانام ”تذکرہ ٔ امام احمد رضا“ہے۔ امیرِاہلِ سنّت اپنے چاہنے اور ماننے والوں بلکہ ہر ایک عاشقِ رسول کو اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ کے پیچھے چلنے کی ترغیب ارشادفرماتے ہیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع