30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!بیان کردہ حدیثِ پاک میں طلبِ علم ہر مسلمان کے لئے فرض قرار دیا گیا ہے ، اس لئے یہ بات معلوم ہونا نہایت ضروری ہے کہ کونسا اور کس قسم کا علم سیکھنا ہر مسلمان کے لئے فرض ہے چنانچہ اس حدیثِ پاک کی شرح میں دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 826 صَفحات پر مشتمل کتاب قوتُ القُلوب میں 11 اقوال ذکر کئے گئے ان کا مطالعہ نہایت مفید ہے آئیے اس کے چند اقتباسات مُلاحظہ کیجئے ۔
علم اِخلاص و آفاتِ نفس کی پہچان
علمائے شام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام فرماتے ہیں کہ اس حدیثِ پاک میں یہ بتایا گیا ہے کہ علمِ اِخلاص کا حاصل کرنا، نفس کی آفات اور وسوسوں کو پہچاننا، شیطان کے مکر و فریب اور دھوکے کو پہچاننا اور ان امور کو جاننا جو اعمال کی اصلاح و فساد کا باعث بنتے ہیں فرض ہے ، اس اِعتبار سے کہ اَعمال میں اِخلاص کا ہونا فرض ہے اور اس اِعتبار سے بھی کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے پہلے شیطان کی دشمنی سے آگاہ فرمایا پھر اس سے عداوت رکھنے کا حکم دیا ۔
ملک شام کے عابدین و صالحین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن فرماتے ہیں کہ اس حدیثِ پاک سے مراد حلال کے بارے علم حاصل کرنا ہے کیونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اس کا حکم دیا ہے ۔ تمام مسلمانوں کا اس بات پر اجماع ہے کہ حرام کھانے والا فاسق ہے ۔ جس کی وضاحت ایک حدیثِ پاک میں کچھ یوں ہے کہ سرکارِ دو جہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’فرائض کی ادائیگی کے بعد حلال روزی تلاش کرنا فرض ہے ۔ ‘‘([1])
بقدرِ ضرورت حلال و حرام کے فرق کی پہچان
بعض سلف صالحین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن فرماتے ہیں کہ مذکورہ حدیثِ پاک سے مراد ہے کہ بندے پر علمِ توحید اور امر و نہی کے اصول کو بقدرِ ضرورت جاننا اور حلال و حرام کے درمیان فرق کرنا فرض ہے کیونکہ اس کے بعد کسی بھی علم کے حصول کا کوئی مقصد باقی نہیں رہتا اس لئے کہ تمام علوم کو معلوم ہونے کے اعتبار سے علم کہا جاتا ہے ۔ نیز اس بات پر اجماع ہے کہ ضرورت سے زائد علم حاصل کرنا فرض نہیں ۔ البتہ افضل یا مستحب ہے ۔
خرید و فروخت اور نکاح و طلاق کا علم
کوفہ کے فقہائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام اس حدیثِ پاک کی شرح بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اس سے خرید و فروخت اور نکاح و طلاق کا علم حاصل کرنا مراد ہے ۔ کیونکہ جب کسی شخص کو ایسا کوئی معاملہ در پیش ہو تو اس پر اس کا علم حاصل کرنا فرض ہو جاتا ہے ۔
امیرُ المومنین حضرت سیِّدُنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرمایا کرتے کہ ہمارے اس بازار میں صرف وہی تجارت کر سکتا ہے جو (بیع و شرا کے ) معاملات سمجھتا ہو، مگر سود خور کا داخلہ ممنوع ہے چاہے وہ اس بات کو پسند کرے یا نہ کرے ۔ ([2])
ایک قول ہے کہ پہلے بیع و شرا کے احکام سیکھو پھر تجارت کرو ۔
حضرت سیِّدُنا شیخ ابو طالب مکی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ہمارے نزدیک رسولِ بے مثال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے فرمانِ عالیشان ’’طلبِ علم فرض ہے ‘‘سے مراد اسلام کے بنیادی پانچ ارکان کا علم ہے ۔ چونکہ ان ارکان پر عمل کرنا علم کے بغیر صحیح اور درست نہیں ہو سکتا، لہٰذا عمل سے پہلے علم ضروری ہے کیونکہ عمل کے فرض ہونے کی وجہ سے اس کا علم حاصل کرنا بھی فرض ہو جاتا ہے ۔
ایک بار ایک اعرابی نے رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے عرض کی : ’’یارسولَ الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !مجھے بتائیے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے مجھ پر کیا فرض کیا ہے ؟‘‘ایک روایت میں ہے ، اس نے عرض کی : ’’ہمیں وہ احکام بتائیے جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے دے کر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ہمارے پاس بھیجا ہے ۔ ‘‘تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے شہادتین، پانچ نمازوں، زکوٰۃ، ماہِ رمضان المبارک کے روزوں اور بَیتُ الله شریف کے حج کے مُتَعَلّق بتایا ۔ اس نے پھر عرض کی : ’’کیا مجھ پر ان کے علاوہ بھی کچھ فرض ہے ؟‘‘ارشاد فرمایا : ’’نہیں! مگر یہ کہ تو نفلی عبادت کرے ۔ ‘‘ تو عرض گزار ہوا : ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! میں اس پر کچھ زائد کروں گا نہ اس میں کچھ کمی کروں گا ۔ ‘‘ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’اگر یہ اپنی بات میں سچا ہوا تو فلاح پا گیا اور جنت میں داخل ہو گا ۔ ‘‘([3])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
شیخِ طریقت، امِیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی کتاب ’’غیبت کی تباہ کاریاں‘‘صفحہ 5 پر تحریر فرماتے ہیں : سرکارِ دو عالم، نُورِ مجَسَّم ، شاہِ بنی آدم ، رسولِ مُحتَشَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِیْضَةٌعَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ یعنی علم کا حاصل کرناہر مسلمان پر فرض ہے ۔ ''([4]) یہاں اسکول کالج کی دُنیوی تعلیم نہیں بلکہ ضروری دینی علم مُراد ہے ۔ لہٰذا سب سے پہلے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع