دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ilm o Ulama ki Shan | عِلم و عُلما کی شَان

book_icon
عِلم و عُلما کی شَان

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ (عَزَّ  وَجَلَّ) کہ حضور کی دعا تمہارے حَق میں قبول ہوئی ۔ انہوں نے فرمایا : حضور کہاں تشریف فرما ہیں؟حضرت خباب(رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ ) نے فرمایا : دارِ اَرقم میں ، انہوں نے کہا : مجھے لے چلوحضرت خباب (رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ ) درِ دولت پر لے کر حاضِر ہوئے ۔ دروازہ کھلا یہ اندر گئے حضور اَقْدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کھڑے ہوگئے اور ان کے شانہ پر ہاتھ رکھ کر فرمایا : عمر! کیا وہ وقت نہیں آیا کہ تو مسلمان ہو؟ فرماتے ہیں : مجھے یہ معلوم ہوا کہ ایک عظیمُ الشّان پہاڑ میرے اوپر رکھ دیا گیا ۔ یہ عظمت نبوت تھی فوراً عرض کیا : ’’اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَہ لَا شَرِیْکَ لَه وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہ وَرَسُوْلُه‘‘یہ دیکھتے ہی مسلمانوں نے خوش ہو کر بآوازِ بلند تکبیریں کہیں جن سے پہاڑ گونج اُٹھے ۔ ([1])

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے بہن کی حیثیت میں ایک عورت کا کردار ملاحظہ فرمایا کہ کس طرح حضرتِ سیّدُنا عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کی بہن باطل کے سامنے سرنگوں ہونے کے بجائے حق کے لئے ڈٹی رہیں اور ان کے پائے ثبات میں ذرا بھی جنبش نہ آئی بہن کی عملی طور پر انفرادی کوشش کی بدولت حضرتِ سیّدُنا عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کا دل  موم ہوگیا اور یہی قبولِ اسلام کی طرف ان کی پہلی پیش رفت ثابت ہوئی ۔

والدہ ، ہمشیرہ ، زوجہ اور بیٹی سے مُتَعَلّق مذکورہ تمام واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ ہماری اسلاف خواتین کو بھی نیکی کی دعوت کا کس قدر جذبہ ہوا کرتا تھا کہ اولاد، بھائی ، شوہر اور والدین کی خیر خواہی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتیں، اے کاش!ہر  اسلامی بہن ان کے طرزِ عمل کو اختیار کرتے ہوئے اس بگڑے مُعاشرے کی بگڑی بنانے کے لئے کمر بستہ ہوجائے ، یاد رکھئے !نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے منع کرناکوئی معمولی کام نہیں بلکہ یہ تو وه عظیمُ الشّان کام ہے جو انبیاء و اولیاء کا منصب رہا ہے ، اس کام کو انجام دینے والے کا زیورِ علم سے آراستہ ہونا نہایت ضروری ہے کیونکہ علمِ دین کے بغیر دوسروں کی راہنمائی تو کُجا خود اپنی عبادات کی دُرستی کے بھی لالے پڑ سکتے ہیں، لہٰذا اسلامی بھائیوں کی طرح اسلامی بہنوں کے لئے بھی علمِ دین حاصل کرنا اور بالخصوص عورتوں سے مُتَعَلّق مسائل سیکھنا نہایت ضروری ہے اس ضمن میں تین روایات مُلاحظہ فرمائیے ۔

1.     حضر ت سَیِّدُنا ابو سَعِیْد خُدْرِی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت خاتِمُ الْمُرْسَلین صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی بارگاہ میں حاضر ہوئی اور عرض کیا : یا رسول اﷲ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم! مرد حضرات آپ کی بارگا ہ میں حاضر ہو کر آپ کے ارشادات سن لیتے ہیں، آپ ہمیں بھی ایک دن عطا فرمادیں جس میں ہم آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی بارگاہ میں حاضر ہوں اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے احکام سکھائیں ۔ آپ نے ارشاد فرمایا : تم فلاں دن فلاں مقام پر جمع ہوجایا کرو ۔ چنانچہ وہ عورتیں جمع ہوگئیں ۔ رسول اﷲ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے انہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے احکامات میں سے کچھ سکھایاپھر فرمایا : تم میں سے جو عورت اپنے تین بچے آگے بھیجے گی (جس کے تین نابالغ بچے فوت ہوں) وہ اس کے لئے آگ سے حجاب ہوجا ئیں گے ۔ ایک عورت نے عرض کیا اور دو بچے ؟تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے تین مرتبہ ارشاد  فرمایااور دو بچے بھی ۔ ([2])

2.     حضرتِ سیدنا ابو موسی ا شعر ی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا کہ “ تین شخص ایسے ہیں جن کے لئے دُگنا اجرہے ۔ (1) اہل کتاب میں سے وہ شخص جو اپنے نبی اور حضرت محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم دونوں پر ایمان لایا ۔ (2) وہ غلام جس نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   اور اپنے آقا کے حقوق ادا کئے ۔ (3) وہ شخص جس کی ایک کنیز تھی اس نے اسے اچھی تربیت دی اور اچھی تعلیم دی پھر اسے آزاد کرکے اس کے ساتھ نکاح کرلیا ۔ ([3])

3.     انصار میں سے ایک صحابیہ حضرتِ سیِّدتُنا اَسْماء رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا نے سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے حیض (ماہواری) کے غُسل کے مُتَعلِّق دریافت کیا تو سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس کا تفصیلی طریقہ ارشاد فرمایا ، اس پر حضرتِ سیِّدَتُنا امُّ المومنین عائشہ صِدِّیْقہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا نے ارشاد فرمایا : نِعْمَ النِّسَاءُ نِسَاءُ الْأَنْصَارِ لَمْ يَمْنَعْهُنَّ الْـحَيَاءُ أَنْ يَتَفَقَّهْنَ فِی الدِّينِ انصار کی خواتین بھی کیا خوب ہیں کہ دین (کے احکام ) سمجھنے میں شرم و جِھجک ان کے آڑے نہیں آتی ۔ ([4])

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مذکورہ احادیثِ مُبارکہ میں خواتین کے علمِ دین سیکھنے کے مُتَعلّق دلیل و ترغیب موجود ہے نیز یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ علمِ دین سیکھنے کے معاملے میں جِھجک نہیں ہونی چاہئے جیساکہ حضرتِ سیِّدتُنا امُّ المومنین عائشہ صِدِّیْقہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا نے شرم و حیا کی پیکر ہونے کے باوجود انصاری خواتین کی تعریف اس انداز سے کی کہ انصار کی خواتین بھی کیا خوب ہیں کہ دین (کے احکام )  سمجھنے میں شرم و جِھجک ان کے آڑے نہیں آتی نیز امام بخاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ نے بخاری شریف میں عِلم میں حیا کے مُتَعلِّق ایک باب باندھا اور اس کا آغاز اس قول سے کیا : لَا يَتَـعَلَّمُ الْعِـلْمَ مُسْتَحْیٍ وَلَا مُسْتَكْبِـرٌ یعنی (حُصُولِ علم میں ) شرم کرنے والا اور تکبر کرنے والا علم حاصل نہیں کرسکتا ۔ ([5])

واقعی جو شخص اس خیا ل سے سوال کرنے سے حیاء کرے کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچیں گے کہ اس کو اتنی سی بات بھی نہیں معلوم ، اسی طرح جو اپنے آپ کو بہت بڑا عالم تصور کرتے ہوئے سوال کرنے کو اپنی شان کے خلاف سمجھے وہ علمِ نافع اور اس کی بَرَکتیں ہرگز ہرگز حاصل نہیں کرسکتا اور اس کے بر عکس جو شخص علمِ دین سیکھنے سِکھانے میں حیاء  نہ کرے وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے فضل و کرم سے علم و عمل کے میدان میں اتنا آگے نکل جاتا ہے کہ لوگ اس کی خاکِ پا کو بھی نہیں پہنچ پاتے ۔

بلند مقام پر کیسے پہنچے ؟

 



[1]   ملفوظاتِ اعلی حضرت، ص۳۹۷ تا۳۹۹ ملتقطاً

[2]   بخاری، کتاب الاعتصام بالکتاب والسنة، باب تعلیم النبی امّته من الرجال و النساء   الخ، ۴/ ۵۱۰، حدیث ۷۳۱۰

[3]   بخاری ، کتاب العلم ، باب تعلیم الرجل امته واھله

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن