دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ilm o Ulama ki Shan | عِلم و عُلما کی شَان

book_icon
عِلم و عُلما کی شَان

بندی کہا جاتا ہے ۔ اس کی اصل یہ حدیث ہے ۔ ([1])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دستار بندی و رِداپوشی کے مقاصد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہر کام با مقصد ہونا چاہیے کہ بے مقصد کام بے وقعت ہوتا ہے چنانچہ اسلامی بھائیوں کی دستار بندی ہو یا اسلامی بہنوں کی رِدا پوشی، اس کااہتمام بھی بلامقصد نہیں ۔ آئیے اس کے تین بنیادی و اہم مقاصد پر نظر ڈالتے ہیں :

( 1(اظہارِ شرف

علمِ دین یقیناً بہت بڑی نعمت ہے اور اس کا سہرا اُنہی خوش نصیبوں کے سر سجتا ہے جنہیں الله عَزَّوَجَلَّ اپنے فضلِ خاص سے نوازتا ہے جیساكہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان عالیشان ہے : اللہ عَزَّوَجَلَّ جس کے ساتھ بھلائی کا اِرادہ فرماتا ہے ، اسے دین کی سمجھ عطا فرماتا ہے ۔ ([2]) لہٰذا دستار بندی و رِدا پوشی کا ایک اہم مقصد یہ ہے کہ علمِ دین کا جو شرف و اعزاز اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ان فارغُ التحصیل اسلامی بھائیوں

اوراسلامی بہنوں کو عطا فرمایا ہے دوسروں پر اس کا اظہار ہوجائے ۔

( 2(علمِ دین کی رغبت

دوسرامقصد یہ ہے کہ دستار بندی و رِدا پوشی کے عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع میں اہلِ علم کے شرف و اعزاز کو دیکھ کر جو اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں علمِ دین سے دُور ہیں انہیں حُصُولِ علم کی رغبت ملے اور جو پہلے سے شاہراہِ علم پر گامزن ہیں اُن کے جذبے میں خاطر خواہ اضافہ ہو ۔

( 3(حوصلہ افزائی

تیسرا مقصد فارغُ التحصیل اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی ہے ۔ چونکہ دین کی خدمت کرنے ، نیکی کی دعوت دینے ، برائی سے روکنے ، مسلمانوں کی خیر خواہی کرنے اور انہیں جہالت کی پُر آشوب راہوں سے بچا کر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی عبادت و معرفت کے راستے پر چلانے جیسے عظیم کاموں کی ذمہ داری اہلِ علم کے کندھوں پر دوسروں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے اس لئے جب کوئی بزرگ شخصیت انہیں دستار بندی یا رِداپوشی کے شرف سے نوازتی ہے تو اس کا مقصد محض ایک ’’رسم ‘‘ادا کرنا ہی نہیں ہوتا بلکہ سندِ فراغت حاصل کرنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو خدمتِ دین اور خیر خواہیٔ مُسلمین کی بڑی بڑی ذمہ داریاں سپرد کرتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھانا بھی ہوتا ہے تاکہ وہ ان عظیم الشان ذمہ داریوں کی انجام دَہی میں کہیں تھک کر بیٹھ نہ جائیں ۔

امر بالمعروف میں خواتین کا کردار

موجودہ حالات میں اخلاقی قدروں کی پامالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ نیکیاں کرنا بے حد دُشوار اوراِرتکابِ گناہ بہت آسان ہوچکاہے ایسے حالات میں ضرورت اس بات کی ہے کہ مرد تومرد عورت بھی شریعت کے مطابق پردے کی پابندی کرتے ہوئے امر بالمعروف ونہی عن المنکر (نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے ) کی ذمہ داری کو انتہائی جانفشانی کے ساتھ ادا کرے اور اپنے گرد و پیش کے ماحول کو گناہوں کی آلودگیوں سے پاک رکھے ، خود بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی فرماں برداری کرے اور اپنے ماں، باپ ، بہن ، بھائی اور اولاد کو بھی سنتوں کے سانچے میں ڈھالنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہے ۔ نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے کے معاملے میں بعض صورتوں میں اسلامی بہنوں کے بنیادی کردار کو امتیازی حیثیت حاصل ہے ۔ چنانچہ

اولادسے قربت

اس میں کوئی شک نہیں کہ باپ کی بہ نسبت ماں اولاد کے ساتھ زیادہ وقت گزارتی ہے ۔ باپ عام طور پر طلب رزق اور دیگر معاملات میں مصروف رہنے کی وجہ سے گھر سے باہر رہتا ہے ، جبکہ اسلامی بہنوں کا تو اصل ٹھکانا ہی گھر کی چار دیواری ہے  لہٰذانیکی کی دعوت دینے میں دلچسپی کی صورت میں اسلامی بہنوں کو اسلامی بھائیوں کے مقابلے میں اولاد کو نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے بہت زیادہ مواقع حاصل ہوتے ہیں ۔

ماں کی طرف قلبی لگاؤ

اولاد كا ماں سے قلبی لگاؤ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں جیسا کہ عام مشاہدہ ہے جب بچے بلاجھجھک اپنے دل کی باتیں ماں سے کر تے ہیں تو ماں ان کی باتیں سنتی اور بطورِ شفقت مانتی ہے نتيجةً بچے اس سے مانوس ہوکراس کے حکم کی خلاف ورزی سے گریز کرتے ہیں ۔ بارہاایسا بھی ہوتا ہے کہ بچے کی بے جا ضد سے پیچھا چھڑانے ، روتے بچے کو خاموش کرانے یا کوئی بات سمجھانے اور منوانے میں جہاں باپ کو کافی جتن کرنے پڑیں وہاں ماں کی ذرا سی مداخلت و شفقت وہ کام کرجاتی ہے جو باپ کا رُعب و دَبْدَبہ بھی نہیں کر پاتا، ایسی صورت میں جب ماں اسلامی طرز پر اپنے لختِ جگر کی تربیت و رہنمائی پر توجہ دے گی تو یقیناً بچپن ہی سے اس کا ننّھا ذہن اللہ ورسول عَزَّ  وَجَلَّ  وصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی فرماں برداری کے لئے آمادہ ہوجائے گا ۔

 اولاد کی اچھے خُطوط پر تربیت اور شوہر کی خدمت تو ویسے بھی ایک عورت کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عظمت نشان ہے : تم سب



[1]    مراٰة المناجیح ، ٦/١٠٥

[2]    بخاری، کتاب العلم، باب من یرد الله به خیرا... الخ، ۱/۴۳، حدیث : ۷۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن