دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ilm O Hikmat Kay 125 Madani Phool | علم و حکمت کے 125 مدنی پھول

book_icon
علم و حکمت کے 125 مدنی پھول

( 4 ) سُوال کی عبارت کے اختِتام پرضَرورتاً  سُوالیہ نشان( ؟) لگایئے۔

سائل پر شفقت کیجئے

(5)جب کوئی سائل آپ کے پاس اپنا سوال لائے تو اس کی بات کو غور سے سنئے ۔اگر وہ اپنی بات صحیح طریقے سے بیان نہ کرپائے تو اُسے شرمندہ کرنے اور سخت وسست کہنے کے بجائے صبر کرکے ثواب کمائیے اور سراپاشفقت بن کر اس کی مُرادکوسمجھنے کی کوشش کیجئے ۔فی زمانہ حالات ناگفتہ بہ ہیں  ، عوام میں  دینی مسائل سیکھنے کا رُجحان پہلے ہی کم ہے اگر آپ ڈانٹ پلاکر، طنز کے تیر برسا کر اس کا دِل چَھلنی کریں  گے تو قوی اِمکان ہے کہ شیطان اُسے آپ سے ایسا بدظن کردے کہ پھر وہ کبھی آپ کے پاس آنے کی ہمت ہی نہ کرسکے اور حسبِ سابق جہالت کے سمندر میں  غوطہ زن رہے ۔ اس لئے نرمی ، نرمی اور صرف نرمی ہی سے کام لیجئے ، ہمارے میٹھے میٹھے آقا صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّمنے کبھی بھی کسی مسلمان کا دل نہ دُکھایا، نہ کسی پر طنز کیا، نہ کسی کا مذاق اڑایا ، نہ کسی کو دُھتکارا ، نہ کبھی کسی کی بے عزّتی کی، بس ہر ایک کو سینے سے لگایا، بلکہ   ؎

لگاتے ہیں  اُس کو بھی سینے سے آقا

جو ہوتا نہیں  منہ لگانے کے قابل

 ’’12دارالافتاء‘‘ قائم کرنے کا ھدف

بہت عرصہ قبل کسی دینی مَدرسے سے وابستہ اسلامی بھائی نے مجھے بتایا کہ ’’ہمارے یہاں  جب کوئی کم پڑھالکھا سائل مسئلہ دریافت کرنے کے لئے آتا ہے تو بسا اوقات اندازِ بیان یا طرزِ تحریر پر اُسے خوب جھاڑ پلائی جاتی ہے، مثلاً کہا جاتا ہے :  کہاں  پڑھے ہو! آپ کو اُردو میں  سوال لکھنے کا بھی ڈھنگ نہیں  معلوم!وغیرہ، اس طرح لوگ بدظن ہوکر چلے جاتے ہیں  ، اُن کی پرواہ نہیں  کی جاتی ، کبھی میں  دیکھ لیتا ہوں  تو ایسوں  کو سنبھالنے کی سعی کرتا ہوں ۔ ‘‘یہ باتیں  سُن کر میرے (یعنی سگِ مدینہ کے)دل پر چوٹ لگی اور میرے منہ سے نکلا ’’ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّہم 12 دارالافتاء کھولیں  گے۔‘‘ اب جبکہ دعوتِ اسلامی کا ننھا سا پودا قد آور سایہ دار درخت بن چکاہے، اس کے مَدَنی کاموں  کے لئے جہاں  دیگر مجالس بنائی گئیں  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّوہیں  مجلسِ افتاء بھی وجود میں  آچکی ہے اور تادمِ تحریر’’ دعوتِ اسلامی‘‘ باب المدینہ کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں  میں اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ9 دار الافتاء کھول چکی ہے ۔مزید پیش رفت جاری ہے ۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں  میں  

اے دعوتِ اسلامی تِری دُھوم مچی ہو

فتوی لکھنے کا محتاط طریقہ

(6)آ ج کل کمپیوٹر کا دور ہے اور اس میں  کافی سَہولتیں  بھی ہیں ۔ کمپوز شدہ فتویٰ جاری کرنے یا میل کرنے میں  اِلحاق کے ذَرِیعے خیانت کا سخت اندیشہ رہتا ہے۔ مَثَلاً آپ نے کمپوز کیا :  ’’طَلَاق ہو گئی ‘‘ مگر سائل نے اپنا گھر بچانے کیلئے کمپیوٹر کے ذَرِیعے کر دیا :  ’’طَلَاق نہ ہوئی‘‘ پھر اِس طرح جو مسائل کھڑے ہو سکتے ہیں  وہ ہر ذِی شُعُور سمجھ سکتا ہے۔ فتویٰ لکھنے کا ایک محتاط طریقہ تو یہ سمجھ میں  آتا ہے کہ کاغذ کا ٹکڑا صِرف حسبِ ضرورت ہو، اِس پر قلم سے بِالکل قریب قریب الفاظ لکھے اور وہ بھی اِس طرح کہ کاغذ کے چاروں طرف بِالکل حاشیہ نہ چھوڑے ، نہ ہی کوئی سطر خالی چھوڑے پھر مہریا دستخط کی اس طرح ترکیب کرے کہ مزید اضافے کی گنجائش نہ رہے۔ فتوے کی ایک نقل یا فوٹو کاپی اپنے پاس محفوظ رکھئے تاکہ بوقتِ ضرورت کام آسکے ۔کمپوز شدہ فتویٰ جاری کرنے میں  شرعاً حَرَج نہیں  ، گناہ خائن کے سر پر ہو گا ۔ تا ہم جن میں  دشمن کی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن