30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اگرچاہے تو اُس کیلئے افضل یہ ہے کہ وہ بچے والی گائے کی قربانی نہ کرے بلکہ اسکے بجائے کسی اور جانور کی قربانی کرلے۔چنانچہ صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہحضرتِ علّامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی کی وِساطت سے بچے والی گائے یا بکری سے متعلق دو مَدَنی پھول پیش کئے جاتے ہیں :
(۱) قربانی کیلئے جانور خریدا تھا قربانی کرنے سے پہلے اسکے بچہ پیدا ہوا تو بچے کو بھی ذبح کر ڈالے اور اگر بچے کو بیچ ڈالا تو اسکا ثمن (یعنی حاصل ہونے والی قیمت) صدقہ کردے اور اگر نہ ذبح کیا نہ بیع کیا (یعنی نہ بیچا)اورایامِ نحر(یعنی قربانی کے دن) گزر گئے تو اس کو زندہ صدقہ کردے، اور اگر کچھ نہ کیا اور بچہ اسکے یہاں رہا اور قربانی کا زمانہ آگیا یہ چاہتا ہے کہ اِس سال کی قربانی میں اُسی کو ذبح کردے یہ نہیں کر سکتا اور اگر قربانی اُسی کی کردی تو دوسری قربانی پھر کرے کہ وہ قربانی نہیں ہوئی اور وہ بچہ ذبح کیا ہوا صدقہ کردے بلکہ ذبح سے جو کچھ اُسکی قیمت میں کمی ہوئی اُسے بھی صدقہ کرے ۔
(۲) قربانی کی اور اُسکے پیٹ میں زندہ بچہ ہے تو اسے بھی ذَبح کردیں اور اسے صَرف(یعنی استعمال)میں لاسکتا ہے اور مرا ہوا بچہ ہو تو اسے پھینک دے مُردار ہے ۔(بہار شریعت ج۳ حصہ ۱۵ص۱۴۶مکتبہ رضویہ باب المدینہ کراچی)
وَاللہُ تَعَالٰی اَعْلَمُ وَرَسُوْلُہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ سَلَّمَ
گائے یا بکری کے حامِلہ ہونے کی ایک پہچان یہ بتائی جاتی ہے کہ اسکی ران اور پیٹ سے ملی ہوئی جلد کے حصے کو ہاتھ لگانے سے وہ اپنی پچھلی ٹانگ اچھالتی ہے۔
قربانی اور ذبح کے متعلق ضروری احکام جاننے کیلئے بہار ِشریعت کے حصہ پندرہ میں حلال وحرام جانور اوراُضحِیہ(یعنی قربانی) کا بیان ملاحظہ فرما لیجئے نیز دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبہ المدینہ کے مطبوعہ32صَفحات پر مشتمل رسالے ’’اَبلَق گھوڑے سوار‘‘کا مطالعہ فرمائیے۔
تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک’’ دعوتِ اسلامی‘‘ کے مہکے مہکے مَدَنی ماحول میں بکثرت سنّتیں سیکھی اور سکھائی جاتی ہیں آپ بھی اس مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے ۔ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں از ابتِداء تا انتِہا پابندی کے ساتھ شرکت کی مَدَنی التجاء ہے ۔تمام اسلامی بھائیوں کو چاہئے کہ سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ ہر ماہ کم از کم 3 دن سنّتوں بھرا سفر کریں ، صحیح اسلامی زندگی گزارنے میں مدد حاصِل کرنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ’’ مَدَنی انعامات‘‘ ضَرور حاصل کیجئے۔بشمول اِس رسالے کے دعوتِ اسلامی کے دیگر رسائل ، کتب ، کیسٹیں اور V.C.D,S دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر پڑھے اور حاصِل کئے جا سکتے ہیں ۔ برائے کرم! روزانہ فکرِ مدینہ کے ذَرِیعے مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُر کرکے ہر مَدَنی ماہ (یعنی ہجری سن والے مہینے)کے ابتِدائی دس دن کے اندر اندر اپنے یہاں کے ذِمّے دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے اِنْ شَاءَ اللہُ عَزَّوَجَلَّ اسکی بَرَکت سے ایمان کی حفاظت ، گناہوں سے نفرت اور اِتّباعِ سنّت کا جذبہ بڑھے گا۔ ہر اسلامی بھائی اپنا یہ مَدَنی ذِہن بنائے کہ ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘ اِنْ شَاءَ اللہُ عَزَّوَجَلَّ۔ اپنی اِصلاح کے لئے مَدَنی اِنعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کے لئے مَدَنی قافِلوں میں سنّتوں بھرا سفر کرنا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع