دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ilm O Hikmat Kay 125 Madani Phool | علم و حکمت کے 125 مدنی پھول

book_icon
علم و حکمت کے 125 مدنی پھول

اور’’ نا‘‘ کا ’’ہاں ‘‘ نیز جائز کو ناجائزاور ناجائز کو جائز لکھ دیتا ہے۔حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ بن کثیر علیہ رحمۃُ اللہ القدیرکا قول ہے : لکھنے کے بعدنظرِ ثانی نہ کرنے والا ایسا ہے گویا استنجاء خانے جاکربِغیر طہارت کے لوٹ آیا۔(جامع بیان العلم وفضلہ  ص ۱۰۹)لہٰذاجلد بازی مت کیجئے جب اچھی طرح مطمئن ہوجائیں  تو جواب جمع کروائیے کیونکہ اگر غلط فتویٰ جاری ہوگیا تو غلطی عام ہوتی چلی جائے گی ۔

(52)جواب کے آخِر میں وَاللہُ تعالٰی اَعلمُ  وَ رسولُہٗ اَعلم  عَزَّوَجَلَّ وصلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم  مکمَّل لکھئے ۔اس کے بعدکوئی مدنی مشورہ دینا چاہیں  تو اسے بھی تحریر فرمائیے۔   

دینی مشورہ دینے کا ثواب

(53)فتوے کی تکمیل کے بعدمَدَنی مشورہ اور اس میں  موضوع کی مُناسَبَت سے کتاب یا رسالے وغیرہ کا نام مَع صَفَحات کی تعداد لکھ کر پڑھنے کا بھی مشورہ دیجئے، کسی کودینی مشورہ دینا کارِ ثواب ہے۔ حضرتِ سیِّدُنا امام مالِک رضی اللہ تعالٰی عنہ کی زندگی کی آخِری گفتگو میں  یہ روایت شامل ہے : ’’ کسی شخص کو دینی مشورہ دینا سو غزوات میں جہاد کرنے سے بہتر ہے ۔‘‘ (بُستانُ المُحَدِّ ثین  ص ۳۹) تحریر کا نُمونہ یہ ہے، مَدَنی مشورہ :  (مَثَلاً) دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہبہارِشریعت حصّہ16 باب ، ’’عمامے کا بیان‘‘ صفحہ 61 تا63 کا مطالَعَہ فرمائیے۔مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ ’’28 کلماتِ کفر‘‘(16صفحات) ہَدِیۃًحاصِل کرکے ضَرور پڑھئے۔ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پرمکتبۃ المدینہ کی تقریباً تمام کتابیں  اور رسائل پڑھے اورحاصِل کئے جاسکتے ہیں ۔

مَدَنی التِجاء لکھنے کا مضمون

(54)’’مدنی مشورہ‘‘ کے بعد اس طرح کا مضمون لکھئے : مَدَنی التِجاء :  تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک’’ دعوتِ اسلامی‘‘ کے مہکے مہکے مَدَنی ماحول میں  بکثرت سنّتیں  سیکھی اور سکھائی جاتی ہیں  آپ بھی اس مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہیے ۔ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  از ابتِداء تا انتِہا پابندی کے ساتھ شرکت کی مَدَنی التجاء ہے ۔تمام اسلامی بھائیوں کو چاہئے کہ سنّتوں  کی تربیّت کے مَدَنی قافِلوں  میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ ہر ماہ کم از کم تین دن سنّتوں  بھرا سفر کریں  ، صحیح اسلامی زندگی گزارنے میں  مدد حاصِل کرنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ’’ مدنی انعامات‘‘ ضَرور حاصل کیجئے ۔بشمول اِس رسالے کے دعوتِ اسلامی کے دیگر رسائل ، کتب ، کیسٹیں اورV.C.D,S دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر پڑھے اور حاصِل کئے جا سکتے ہیں  ۔

برائے کرم! روزانہ فکرِ مدینہ کے ذَرِیعے مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُر کرکے ہر مَدَنی ماہ (یعنی ہجری سن والے مہینے)کے ابتِدائی دس دن کے اندر اندر اپنے یہاں  کے ذِمّے دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اسکی بَرَکت سے ایمان کی حفاظت ، گناہوں  سے نفرت اور اِتّباعِ  سنّت کا جذبہ بڑھے گا۔ ہر اسلامی بھائی اپنا یہ مَدَنی ذِہن بنائے کہ ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں  کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ۔ اپنی اصلاح کے لئے مَدَنی اِنعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں  کی اصلاح کی کوشش کے لئے مَدَنی قافِلوں  میں  سنّتوں  بھرا سفر کرنا ہے۔

(55) فتویٰ مکمل کرنے کے بعد پروف ریڈنگ بھی کر لیجئے (خصوصاً جب کمپوز کیا ہوا ہو)۔

مشورے کی برکتیں  

(56)جواب لکھ کر حتَّی الْوسع اہلِ علم کو مشورۃً دکھا دیجئے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے فوائد آپ کھلی آنکھوں  سے دیکھیں  گے ۔  حضرتِ سیِّدُناسہل بن سعد ساعدی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے حُضُورنبیِّ کریم صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم سے رِوایت کی ہے کہ جو بندہ مشورہ لے وہ کبھی بدبخت نہیں  ہوتا اور جو بندہ خود رائے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن