30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
علم و عمل کی باتیں (قسط:3)⁽¹⁾
دُعائے عطّار: یا ربِّ کریم! جوکوئی 16 صفحات کا رسالہ ”علم وعمل کی باتیں(قسط:3) “ پڑھ یا سُن لے اس کو نیک اعمال کرنے کی توفیق دے،اُس کو ماں باپ اور خاندان سمیت جنّت الفردوس میں بے حساب داخِلہ نصیب فرما ۔
اٰمِین بِجَاہِ خاتَم النَّبِیّٖن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
دُرُود شریف کی فضیلت
اللہ پاک کے آخِری نبی،مّکی مَدَنی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عالیشان ہے: جس نے شوق ومَحبّت کی وجہ سے دن اور رات میں مجھ پر تین تین مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک پر حق ہے کہ وہ اُس کے اُس دن اور رات کے گناہ بخش دے۔
( معجم کبیر،18/362،حدیث:928)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
سفر ِحج کے کے آداب
(1) حج پر جانے والا توبہ سے ابتدا کرے ۔(2) نیک شخص کو رفیق بنائے جو بَھلائی کا طَلب گار ہو۔(3) گھر سے نکلتے وقت دورَکعت پڑھے۔(4) گھر کے دروازے پر دُعا پڑھے۔(5) جب سواری پر سوار ہوتودُعاپڑھے ۔(6) جب تک دن گرم نہ ہوجائے کہیں پڑاؤ نہ کرے، زیادہ تر سفر رات میں ہو۔ (7) دن کے وقت خوب احتیاط برتے قافلے سے الگ تنہا نہ چلے۔ (8) جب بلند جگہ پرچڑھے تو 3 بار” اللہ اکبر“ پڑھے۔
(احیاء العلوم،1/753تا 759 ملخصاً و ملتقطاً)
[¹] …یہ رِسالہ المدینۃُ العِلمیہ کی کتاب ”احیاءُ العلوم(اردو) جلد:1 “سے تیار کیا گیا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع