30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِيّٖنَ
اَمَّا بَعۡدُ فَاَعُوۡذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیۡطٰنِ الرَّجِیۡمِ بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
علمِ طب کی اہمیت
درود شریف کی فضیلت
ایک مرتبہ خلیفہ ہارون رشید رحمۃُ اللہ علیہ بیمار ہو گئے، بہت عِلاج کروایا مگر شِفا نہ ہوئی، اسی حالت میں چھ مہینے گزر گئے، ایک دِن انہیں پتا چلا کہ حضرت شیخ شبلی رحمۃُ اللہ علیہ ان کے محل کے دروازے کے پاس سے گزر رہے ہیں، تو خلیفہ نے انہیں اپنے پاس تشریف لانے کی درخواست کی، جب آپ اندر تشریف لائے تو آپ نے خلیفہ ہارون رشید کو دیکھ کر اِرشاد فرمایا: فِکر نہ کرو ! اللہ پاک کی رَحمت سے آج ہی آرام آ جائے گا، پھر آپ نے دُرُودِ پاک پڑھ کر خلیفہ کے جِسم پر ہاتھ پھیرا،تو وہ اُسی وَقت تَنْدرُسْت ہو گئے ۔(1)
نہ مایوس ہو میرے دکھ درد والے درِ شہ پہ آ ہر مرض کی دوا لے(2)
صلوا علی الحبیب صلی اللہ علیٰ محمد
پیٹ کے درد کا علاج
ایک مرتبہ اللہ پاک کے پیارے نبی حضرت موسیٰ کلیم اللہ علیہ السّلام کے پیٹ میں دَرْد ہوا تو انہوں نے بارگاہِ الٰہی میں عرض کی: اے اللہ پاک! میرے پیٹ میں دَرْد ہے۔ ارشاد ہوا: اے موسیٰ! جنگل میں جائیے اور فلاں جڑی بوٹی کھا لیجئے،آپ علیہ السّلام جنگل میں گئے ، وہ جڑی بوٹی حاصِل کی اور کھائی تو اللہ پاک کے حکم سے صحت یاب ہو گئے، کچھ عرصہ بعد
[1] ...راحت القلوب( فارسی) ، ص50 ملخصاً، مطبع مجتبی دہلی
[2] ...کلیاتِ حسن، ص175، اکبر بک سیلز، لاہور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع