دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ijtimai Sunnat e itikaf ka Jadwal | اجتماعی سنتِ اعتکاف کا جدول

book_icon
اجتماعی سنتِ اعتکاف کا جدول

(2) مجلسِ جدول:مکمل اعتکاف کو مدنی مرکز کے دئیے ہوئے جدول کے مطابق چلانا، دورانِ اعتکاف مبلغین کو اعتکاف کے جدول میں دیئے ہوئے بیانات کے مطابق کم از کم ایک ہفتہ پہلے پرچی دینا، بیان سے قبل یاد دہانی کرانا ، مائیک اور ٹائم کنٹرول کرنا وغیرہ۔

 (3) مجلس لائٹ و ساؤنڈ:ساؤنڈاور لائٹ کی بہتر ین ترکیب اور مناسب استعمال (مائیک اِستعمال کرنے کے مدنی پھولوں کو مدِّنظر رکھا جائے)  لوڈ شیڈنگ کی صورت میں پیشگی جنریٹر/  UPS کا انتظام کرنا۔  (موجودہ لوڈ شیڈنگ کے پیشِ نظر بہترین جنریٹر کی لازمی ترکیب کیجئے UPS ناکافی ہو سکتا ہے۔)

 (4) خریداری مجلس: سحر و افطار کے لیے آٹا، دال ، چاول، سبزی، چائے کی پتی ،چینی اور مصالحہ وغیرہ کی خریداری اس کے علاوہ مجلس اجتماعی اعتکاف کے نگران کی اجازت پر ضروری سامان کی خریداری۔

 (5) مجلس تیاریٔ طعام:اس مجلس کی ذمہ داری ہے کہ مجلسِ اعتکاف کے دیئے ہوئے جدول کے مطابق وقت پر کھانا پکوائے۔ اہلِ محبت سے سحری وافطاری کے لئے لنگرِ رضویہ کی ترکیب بنائے۔

(6) مجلس فراہمیٔ طعام:اس مجلس کی ذمہ داری ہے کہ اسلامی بھائیوں کو مجلس اجتماعی اعتکاف کے دیئے ہوئے جدول کے مطابق بروقت کھانا کھلائے اور روزانہ ہونے والے اِفطار اجتماع میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لئے بھی کھانے کا اہتمام کرے  (اس کے لیے چندہ بھی اجازت سے کرنا ہو گا)  نیز برتن کی پوری تعداد،بَروَقت مناسب دُھلائی ، مناسب تعداد میں صاف دسترخوان وغیرہ کی ترکیب بنائے۔

 (7) صفائی مجلس:اس مجلس کی ذمہ داری ہے کہ مسجد،کھانے کی جگہ،وضو خانہ اور استنجا خانہ وغیرہ کی صفائی کا بہترین انتظام کرے۔

 (8) خیرخواہ مجلس:اس مجلس کے ذِمّے جدول کے مطابق معتکف اسلامی بھائیوں کو نرمی و شفقت کے ساتھ درس و بیان، تربیتی حلقوں و مدنی مذاکروں میں شرکت کروانا ، بروقت (جدول کے مطابق) سُلانا اور اُٹھانا ہے۔

 (9) مجلس حفاظتی اُمور:اس مجلس کے ذمے معتکف اسلامی بھائیوں اور ان کے سامان کی حفاظت کے اِقدامات کرنا ہے ، مسجد کے اندر اور بالخصوص داخلی دروازے پر مناسب تعداد میں ڈبل 12گھنٹے خادمین 6،6یا8,8 گھنٹے کی ڈیوٹیوں پر مقرر ہوں نیز مسجد کے باہر پولیس موبائل کی ترکیب بھی اسی مجلس کے ذمہ ہے۔ اعتکاف کے پہلے دِن ہر اسلامی بھائی اور اُس کے سامان کی مکمل تلاشی حُسنِ اخلاق سے لیجئے۔

 (10) اسقبالیہ مجلس:اس مجلس کے ذِمہ ملاقات کیلئے آنے والوں پر انفرادی کوشش اور اعتکاف کا تحریری کام ہے، اِس مجلس میں معتکف اسلامی بھائی بھی ہو سکتے ہیں۔

 (11) بستہ مجلس: ہر اعتکاف والی مسجد کے باہرمکتبۃ المدینہ کا بستہ یا پرائیویٹ بستہ، چائے کا بستہ  (Stall)  ،پھل، جوس،طبی امداد مکتب (Medical Camp)  کے لیے ڈاکٹر اور ضروری ادویات وغیرہ کی مناسب ترکیب ،مناسب مقامات پر بناناہے۔مکتبۃ المدینہ کے بستے یا پرائیوٹ بستے پر امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کتب و رسائل ، کیسٹ بیانات  (آڈیو/ ویڈیو)  اور مدنی مذاکرے  (آڈیو/ ویڈیو)  نیز مدنی انعامات کے رسائل اور سامانِ مدنی انعامات  (مٹی کے برتن ،  چٹائی وغیرہ)  ضرور موجود ہونے چاہئیں۔

 (12) مدنی چینل رِیلے مجلس: اس مجلس کی ذمہ داری ہے کہ مَدَنی چینل/ انٹرنیٹ کے ذریعے بیان و مدنی مذاکرے ریلے کرنے کی مناسب ترکیب بنائے، رِیلے کے انتظامات پہلے سے مکمل کر کے چیک کر لیں۔ اعتکاف کے مختلف مناظر کی ویڈیو بنا کر مجلس مدنی چینل کو بھیجنا بھی اسی مجلس کی ذِمہ داری ہے۔ (مسجد میں مدنی چینل یاvcd یا کوئی بھی ریکارڈڈ سلسلہ یا مدنی خاکہ دکھانے کی اجازت نہیں ہے۔یہ ممانعت مسجد کے ساتھ ساتھ فنائے مسجد اور ہر اس خارج مسجد کیلئے بھی ہے کہ جو مسجد کے پلاٹ کی چار دیواری میں ہو کہ جس کو دیکھنے والے مسجد ہی گمان کریں۔)  

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن