30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہونے کی صورت میں (اگر کوئی وُضو کیلئے منتظر ہوتو نِشَست سے ہٹ کر تیل کنگھی کیجئے) تیل کنگھی وَہیں کروں گا اور جو بال جھڑیں گے اُٹھا لوں گا (۲۶) بِغیر اجازت کسی کی کوئی چیز مَثَلاًاِستِنجا خانے جانے کیلئے دوسروں کے چپّل وغیرہ استِعمال نہیں کروں گا بلکہ
(۲۷) چپّل، چادر تکیہ وغیرہ کسی چیز کیلئے دوسروں سے سُوال بھی نہیں کروں گا (۲۸) کھانا فِنائے مسجِد میں وہ بھی کھانے کی مخصوص دری پر کھاؤں گا نَماز کی دری پرہر گز نہیں کھاؤں گا (۲۹) کھانا کم ہونے کی صورت میں ایثار کی نیّت سے آہِستہ آہِستہ کھاؤں گا تا کہ دوسرے اسلامی بھائی زِیادہ کھا سکیں۔ایثار کا ثواب بیشمارہے چُنانچِہ تاجدارِ رِسالَت،ماہِ نُبُوَّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ بخشش نشان ہے:جو شخص اُس چیز کوجس کی خود اسے حاجت ہو دوسرے کو دے دے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے بخش دیتا ہے۔ (اتحاف السادة المتقین، ۹/۷۷۹) (۳۰) پیٹ کا قُفلِ مدینہ لگاؤں گا یعنی خواہش سے کم کھاؤں گا (۳۱) اگر کسی نے زیادَتی کی تو صَبْر کروں گا اور (۳۲) اُس کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رِضا کے لیے مُعاف کروں گا ( ۳۳) پڑوسی مُعتَکِف کے ساتھ حُسنِ سُلوک کروں گا (۳۴) اپنے اِعتِکاف کے حلقے کے نگران کی اطاعت کروں گا (۳۵) فکرِ مدینہ کرتے ہوئے روزانہ مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ پُر کروں گا (۳۶) اسلامی بھائیوں کے سامنے مُسکرا مسکرا کر صَدَقہ کرنے کا ثواب کماؤں گا (۳۷) کوئی میری طرف دیکھ کر مسکرائے گا تو یہ دعا پڑھوں گا: اَضْحَکَ اللّٰہُ سِنَّکَ یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ تجھے ہنستا رکھے۔ (۳۸) اپنے لئے ، گھر والوں ، احباب اور ساری اُمّت کیلئے دعائیں کروں گا (۳۹) اگر کوئی مُعتَکِف بیمار ہو گیا تو ممکِنہ حد تک اُس کی دلجوئی اور خدمت کروں گا (۴۰) عمر رسیدہ معتکفین کے ساتھ بَہُت زیادہ حُسنِ سُلوک کروں گا (۴۱) دَورانِ اعتِکاف حسبِ توفیق لنگرِ رسائل تقسیم کروں گا (ہر مُعتَکِف اسلامی بھائی کی خدمت میں درد بھری مَدَنی التجا ہے کہ کم از کم 25 روپے کے مکتبۃ المدینہ کے رسائل یا سنّتوں بھرے مَدَنی پھولوں کے مَدَنی پمفلٹ ضَرور تقسیم فرمائیں اور اگر حیثیت ہو تو زیادہ تقسیم کریں۔آنے والے ملاقاتیوں کو سنّتوں بھرے بیان کی کیسٹ (آڈیو/ ویڈیو) یا رسالہ یا کم از کم مَدَنی پھولوں کا ایک پمفلٹ ضَرور تحفے میں پیش کیا جائے کہ رَمَضانُ المبارَک میں ثواب زِیادہ ملیگا بانٹنے میں بد نظمی نہ ہو اِس کا خیال رکھنا ضَروری ہے۔)
٭…٭…٭…٭…٭
”اعتکاف کی بہاریں‘‘کے 14حروف کی نسبت سے اجتماعی اعتکاف (پوراماہِ رمضان/آخری عشرہ) کے14مدنی پھول
{1}اجتماعی اعتکاف کی خُوب دُھومیں مچائیے۔ مدنی مشورہ و ہفتہ وار اجتماع و ہفتہ وار اجتماعی مدنی مذاکرے میں بھرپور اعلان کر کے ترغیب دلائیے۔ ذمہ داران خود بھی اعتکاف کی برکتیں لُوٹیں اورجو کسی عُذر کی بنا پراعتکاف کی سعادت حاصل نہ کرسکیں، اُنہیں چاہیے کہ وہ اپنی نِجی مصروفیات کے بعد اپنا سارا وقت اجتماعی اعتکاف میں نگرانِ اعتکاف مجلس کے مشورے سے جدول کے مطابق گزاریں۔ {2}معلّم و مبلغ درس و بیان کے آخر میں اعتکاف کی حکمت بھری ترغیب دِلائیں۔ درس و بیان کے بعد ملاقات کے دوران انفرادی کوشش کے ذریعے اسلامی بھائیوں کو اِعتکاف کے لیے تیار کریں۔ بالخصوص مجلسِ تاجران، مجلسِ رابطہ ،مجلس شعبۂ تعلیم، مجلس خصوصی اسلامی بھائی وغیرہ اور دیگر شعبہ جات کے اسلامی بھائی اپنے اپنے شعبوں میں اجتماعی اعتکاف کی بھر پور ترغیب دِلائیں۔ {3}اِجتماعی اِعتکاف (پورا ماہِ رمضان) کا ہدف :فی ذیلی حلقہ 2، آخری عشرے کیلئے فی حلقہ 12 اسلامی بھائی۔ تمام ذمہ داران ، نگرانِ ڈویژن/ شہر/ علاقہ/ حلقہ / ذیلی مشاورت اِس ہدف کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش فرمائیں۔
{4}اِجتماعی اعتکاف اُس مسجد میں کریں ،جہاں ضروریات پوری ہو سکیں۔ مثلاً گنجائش،استنجا خانہ و وضوخانہ اور مدنی مرکز کے دئیے ہوئے جدول کے مطابق عمل وغیرہ ۔
{5}مسجد انتظامیہ سے اجتماعی اعتکاف کی پیشگی اجازت حاصل کر لیجئے۔ (اجازت تحریری ہو تو زیادہ بہترہے۔)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع