30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضاپانے اور ثواب کمانے کے لئے مدنی انعام نمبر 17کے جُز (بستر اور لباس تہہ) کرتے ہوئے اٹھئے اور مَدَنی انعام نمبر1پر عمل کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ طبعی حاجات سے فارغ ہو کراور مدنی انعام نمبر 39دن کا اکثر حصہ باوضو رہنے کی نیت کے ساتھ وضو سے فراغت کے بعدحلقوں میں تشریف لے آئیے۔ مَدَنی انعام نمبر 13پر عمل کرتے ہوئے مدرسۃُ المدینہ بالغان پڑھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
( طبعی حاجات سے فراغت کے بعد12:19 پرتلاوت سے جدول کا آغاز کیجئے۔)
( بے وضو قرآنِ پاک کی کسی آیت کو چھونا حرام ہے ۔ دورانِ تلاوت آدابِ تلاوت کو ملحوظ رکھا جائے ۔)
( کلام کے دوران شرکاء کے ہاتھ اُٹھے ہوں ،نگاہیں جھکائے زہے قسمت روتے ہوئے کلام سُنا جائے ۔)
عمل کا ہو جذبہ عطا یاالٰہی گناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی
میں پانچوں نَمازیں پڑھوں باجماعت ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی
میں پڑھتا رہوں سنتیں وقت ہی پر ہوں سارے نوافِل ادا یاالٰہی
دے شوقِ تلاوت دے ذَوقِ عبادت رہوں بَاوُضو میں سدا یاالٰہی
ہمیشہ نگاہوں کو اپنی جھکا کر کروں خاشِعانہ دُعا یاالٰہی
میں مٹی کے سادہ سے برتن میں کھاؤں چٹائی کا ہو بسترا یاالٰہی
ہر اِک مدنی انعام اے کاش پاؤں کرم کر پئے مصطفےٰ یاالٰہی
ہو اخلاق اچھا ہو کردار ستھرا مجھے متّقی تُو بنا یاالٰہی
غصیلے مزاج اور تَمَسْخُرْ کی خصلت سے عطارؔ کو تُو بچا یاالٰہی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ پورے ماہِ رمضان کے اعتکاف کا جدول مدنی انعامات کے مطابق بنایا گیا ہے،جس میں آپ کو فرض عبادات کے ساتھ ساتھ نوافل و سنتوں پر عمل کروانے کی کوشش کی جائیگی،آپ سے عرض ہے کہ آپ بھی ہمارا ساتھ دیجئے،آپ کا ساتھ یہ ہو گا کہ جوگزارشات آپ سے کی جائیں ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ آپ اس کی برکتیں خود محسوس کریں گے۔ (مدنی قاعدے بھی اسی انداز سے تقسیم کئے جائیں جیسے صبح قرآنِ پاک تقسیم کئے گئے۔)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضاپانے اور ثواب کمانے کے لئے مدنی انعام نمبر13پر عمل کرتے ہوئے مَدْرَستہ المدینہ بالغان پڑھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
| 01 | تختی نمبر01 | تصحیح (تَص۔حِیح) حروف پرخوب توجُّہ دی جائے اور مخارج یاد کرائے جائیں۔ | |||
| 02 | تختی نمبر01 | حروف کی مخارج سے ادائیگی کی مَشق کروائی جائے۔ |
| |||
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع