دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ijtimai Sunnat e itikaf ka Jadwal | اجتماعی سنتِ اعتکاف کا جدول

book_icon
اجتماعی سنتِ اعتکاف کا جدول

آجائے جیسے نمازِعصر کے وقت سے غروب تک ہوتا ہے ۔پھر جو شخص دو یا چار رکعتیں ادا کرے تو اس کے لئے اس دن کا ثواب ہے اور اس کے گناہ مٹا دئیے جاتے ہیں، اگر اس دن اس کا انتقال ہوگیا تو جنت میں داخل ہوگا۔ ([1])  

   حضرتِ سیِّدُنا اَبُوْہُرَیْرَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں کثرت سے توبہ کرنے والے ہی نماز ِچاشت پابندی سے ادا کرتے ہیں اور یہ ”توابین“ یعنی تو بہ کرنے والوں کی نماز ہے۔ ([2])  

   حضرتِ سیِّدُنا اَبُوْہُرَیْرَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: بیشک جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ضُحٰی کہا جاتا ہے، جب قیامت کا دن آئے گا تو ایک منادی ندا کرے گا ، نمازِچاشت کی پابندی کرنے والے کہاں ہیں؟یہ تمہارا دروازہ ہے اس میں داخل ہوجاؤ۔ ([3])  

   حضرتِ سیِّدُنا اَبُوْدَرْدَاء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:جو شروع دن میں چاشت کی دو رکعتیں ادا کرے گا، غافلین میں نہ لکھا جائے گا اور جو چار رکعتیں ادا کرے گا اس کا شمار عابدین میں ہو گا اور جو  چھ رکعتیں ادا کرے گا وہ اس کے اس دن کے لئے کافی ہوں گی جو آٹھ رکعتیں ادا کرے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے قَانِتِیْن یعنی قیام کرنے والوں میں لکھے گا اور جو بارہ رکعتیں ادا کرے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ  اس کیلئے جنت میں ایک گھر بنائے گا اور ہر دن اور ہر رات میں اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے بندوں پر ایک احسان اور ایک صدقہ فرماتا ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے بندوں میں کسی پراپنے ذِکر کے الہام سے افضل کوئی احسان نہیں فرماتا ۔ ([4])

   حضرتِ سیِّدُنا اَنَسرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ میں نے حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کوفرماتے ہوئے سنا،جو چاشت کی بارہ رکعتیں ادا کرے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ  اس کے لئے جنت میں سونے کا ایک محل بنائے گا۔ ([5])  ( تہجُد سے اِشراق وچَاشت تک وقت کا خیال رکھیں ،وقت کے حِساب سے جدول آگے پیچھے کر لیں، مگر کوئی حلقہ رہنے نہ پائے اور وقت پر ختم بھی ہوجائے۔)  (اب آخر میں صبح کی نیت بھی کرلیجئے۔یہ نیت تو جب مناجات میں اجتماعی طورپرجمع ہوں،اُسی وقت کروا دی جائے۔)

ہرصبح یہ نیت کر لیجئے

آج کا دن آنکھ ،کان ،زبان اور ہر عضو کو گناہوں اور فضولیات سے بچاتے ہوئے نیکیوں میں گزاروں گا ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ

وقفۂ  آرام

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اب وقفۂ آرام ہوگا، تمام اسلامی بھائی مدنی انعام نمبر17پر عمل کرتے ہوئے چٹائی پر سوتے ہوئے سرہانے سنت بکس رکھنے کی نیت کے ساتھ ساتھ پردے میں پردہ کئے دو اسلامی بھائیوں میں ایک ہاتھ کا فاصلہ رکھتے ہوئے،بغیر ایک دوسرے سے باتیں کیے،سنت کے مطابق سیدھی کروٹ پرسیدھے رخسارکے نیچے سیدھا ہاتھ رکھ کر قبلہ رُو آرام فرمائیں،نیز فراغت کے بعد بستر تہہ کرنے کی نیت فرما لیجئے ،12:00بجے آپ کو بیدار کیا جائیگا۔  (نگرانِ مجلس اعتکاف کی طرف سے بیدارکرنے کے وقت میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔)  

 



2     معجم کبیر ، ۸/۱۹۲، حدیث: ۷۷۹۰

3     معجم اوسط ، ۳/۶۰،  حدیث: ۳۸۶۵

4     معجم اوسط ، ۴/۱۸، حدیث: ۵۰۶۰

5     مجمع الزوائد ،  کتاب الصلٰوة ، ۲/۴۹۴،  حدیث: ۳۴۱۹

6     ترمذی کتاب الوتر ، باب ماجاء فی صلٰوة  الضحی ، ۲/۱۷،  حدیث:  ۴۷۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن