30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یونہی کروٹیں بدلتا رہتا تھا ۔ مسلسل بے آرامی کی وجہ سے میں بیمار ہو گیا ، بخار ہوا اور اُلٹی بھی آئی ، قریب تھا کہ میں دل چھوڑ بیٹھتا اور گھر چلا جاتا لیکن اَلحمدُ لِلّٰہ میں نے اعتکاف مکمل کیا ۔ پھر اگلے سال میں نے انفرادی کوشش کر کے دو اور اسلامی بھائیوں کو بھی اپنے ساتھ شامل کر لیا اور تیسرے یا چوتھے سال ہی اس مسجد میں ایک ساتھ 28 افراد نے اعتکاف کیا ۔ یہ بہت ہی انوکھی چیز تھی اور لوگ ہمیں دیکھنے کے لیے آتے تھے کہ 28 لوگ اور وہ بھی نوجوان اعتکاف میں بیٹھے ہیں ۔ پھر اس کے بعد دعوتِ اسلامی بھی بن گئی اور ہم نے دعوتِ اسلامی کے سب سے پہلے مرکز گلزارِ حبیب مسجد(کراچی) میں اعتکاف کیا تو وہاں پہلے ہی اعتکاف میں 60 افراد نے اعتکاف کیا ۔ چراغ سے چراغ جلتا رہا اور بڑھتے بڑھتے ان کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی ۔ اب تو کچھ سالوں سے ایک ماہ کا اعتکاف بھی ہو رہا ہے اور نہ صرف پاکستان کے مختلف شہروں بلکہ دوسرے ممالک تک بھی اس کا سلسلہ پھیل چکا ہے۔ لہٰذا یہ کہا جاسکتا ہے کہ اَلحمدُ لِلّٰہ ہزاروں افراد رمضان کے پورے مہینے کا اعتکاف کرتے ہیں اور آخری عشرے میں تو ان کی تعداد اور بھی بڑھ جاتی ہے ۔ اب تو اعتکاف کی ایسی بہاریں آ چکی ہیں کہ اب کئی لوگوں کے لیے یہ ہرسال کا معمول بن چکا ہے کہ انہوں نے آخری عشرے کا اعتکاف کرنا ہے ، اس کے بغیر انہیں مزہ نہیں آتا ۔ اب یہ صرف دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں ہی نہیں بلکہ دوسری سُنّی مساجد میں بھی اسی انداز میں ذوق وشوق کے ساتھ اعتکاف ہورہے ہیں، گویا لوگوں کا ایک رُجحان(Trend)بن چکا ہے کہ رمضان شریف میں اعتکاف کرنا ہے ۔ اَلحمدُ لِلّٰہ ! دعوتِ اسلامی کی ایک سوغات یہ بھی ہے کہ اس نے سُنّتِ اعتکاف کے ذوق وشوق کی تجدید کی ہے اوراعتکاف کا وہ جذبہ جو کم ہو چکا تھا اسے پھر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع