30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
علمِ دین کی اِشاعت : اعتکاف کے دوران عموماًمساجد میں درس و بیان ہوتے ہیں اور معتکفین دین کی تعلیمات سیکھتے ہیں ، اِس سے اسلامی تعلیمات عام ہوتی ہیں ۔
اعتکاف کے تنظیمی فوائد
دِینی کاموں کی ترقی : دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں شرکت کر کے لوگ جتنا دین،اسلامی تعلیمات اور 12 دینی کام سیکھیں گے،اُتنا ہی دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو کر اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلا ح کے لیے کوشاں ہوں گے۔ ان شاء اللہ الکریم
امیرِ اہلِ سنّت کا پہلا اعتکاف
پیارے اسلامی بھائیو! ہر سال دعوتِ اسلامی کے تحت لاکھوں اسلامی بھائی پورے رمضانُ المبارک اور آخری عشرے کا اجتماعی اعتکاف کرتے ہیں ۔ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت،حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ اس اعتکاف کی شروعات اور اپنے پہلے اعتکاف کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
دعوتِ اسلامی بننے سے شاید تین یا چار سال پہلے، جن دنوں میں نُور مسجد کاغذی بازار (کراچی) میں امامت کرتا تھا ،اُس وقت میں نے اعتکاف شروع کیا اور میں اکیلا ہی اعتکاف میں بیٹھا تھا۔ اکیلے بیٹھنے میں بڑی آزمائش تھی کیونکہ رات کوتو اسلامی بھائی آجاتے لیکن صبح وہ سب چلے جاتے اور میں اکیلا رہ جاتا ، مسجد کے اوپر کا حصہ جہاں میں رہتا تھا وہ کھُلا ہوا تھا اور کبوتروں کی ایک تعداد تھی، جو وہاں پھڑپھڑاتے رہتے تھے، پھر یہ علاقہ میمنوں کا تھا، جہاں رمضان کے آخری دس دنوں میں چندہ مانگنے والے مائیک لے کر اعلانات کرتے رہتے تھے، جس کی وجہ سے مجھے نیند نہ آتی ۔ یہ میرے لیے بڑی آزمائش تھی ، میں سو نہیں سکتا تھا اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع