30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دماغی صلاحیت میں اضافہ: اعتکاف میں قرآنِ کریم کی تلاوت، ذکر اور بالخصوص دعوتِ اسلامی کے اجتماعی اعتکاف میں سیکھنے سکھانے کا عمل بھی جاری رہتا ہے، جس سے دماغ کا یادداشت والا حصہ(Memory Center) متحرک ہوتا ہے اور یہ عمل انسان کی توجہ، حافظے اور یکسوئی (Focus) کو بہتر بناتا ہے۔ جدید نیورو سائنس کے مطابق عبادت اور مُراقبہ (غور وفکر )کے دوران دماغ کے اندر Gray Matter Density ( گرے مَیٹر ڈَینسِٹی) بڑھتی ہے، جس سے سوچنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
اعتکاف کے معاشرتی فوائد
نظم و ضبط میں اضافہ: معتکف کو وقت پر نماز، کھانے اور عبادت کے لیے خود کو منظّم (Manage)رکھنا ہوتا ہے۔یہ عادت بعد میں زندگی کے دیگر شعبوں جیسے تعلیم، کام، کاروبار وغیرہ میں نظم و ضبط (Discipline)پیدا کرتی ہے۔
بُری عادات سے چھٹکارا : اعتکاف میں انسان موبائل ، سوشل میڈیا، فضول بیٹھکوں اور غیر ضروری میل جول سے دُور رہتا ہے۔یہ وقفہ آپ کو بُری عادات (Bad habits)سے چھٹکارا پانے اور وقت کی قدر (Value of time) کا احساس پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے ۔
اصلاحِ معاشرہ کا ذریعہ : اعتکاف میں بندہ کئی معاشرتی گناہوں سے بچ جاتا ہے ، اعتکاف کی روحانیت سے نفس کی اصلاح ہوتی ہے ، غُصّہ، حسد اور بُغض جیسے منفی جذبات (Negative emotions) کم ہوتے ہیں، یوں مُعاشرتی امن و سکون میں اضافہ ہوتا ہے۔
مساوات کا فروغ :اعتکاف میں سب امیر و غریب ایک ہی بارگاہ کے فضل کے محتاج بن کر حاضر ہو جاتے ہیں ، اس سے طبقاتی فرق مٹ جاتے ہیں اور اسلام کے فلسفۂ مساوات (یعنی برابری کے فلسفے ) کا عملی اظہار ہوتا ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع