30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دور ہوگی بفضلِ خدا ہر بَلا، دینی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف
ساری فیشن کی مستی اُتر جائے گی دینی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف
سنتیں سیکھ لو ، رحمتیں لُوٹ لو دینی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف
مان بھی جاؤ عطارؔ کی التجا دینی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف
ہوگا راضی خدا ، خوش شہِ انبیا دینی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف
اعتکاف کی ترغیب
پیارے اسلامی بھائی ! ماہِ رمضان میں اعتکاف کرنا سنّتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہے۔ (1) پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے پورے مہینے کا اعتکاف بھی فرمایا ہے۔ (2) نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: ثواب کی نِیَّت سے اِعتِکاف کرنے والے کے پچھلے تمام گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔(3) اعتکاف ہمیں کئی بُرائیوں سے بچاتا ہے ، نیکیاں کرنے کا موقع عطا فرماتا ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ ! دعوتِ اسلامی کے تحت بھی اجتماعی اعتکاف کا سلسلہ ہوتاہے۔جس میں سنتیں سیکھی اور سکھائی جاتی ہیں،نماز اور روزے کے مسائل بتائے جاتے ہیں،تلاوتِ قرآن کا موقع ملتا ہےاور ذِکر و دُرود کی سعادتیں ملتی ہیں۔
آپ بھی ادائے مصطفی ٰکو ادا کیجئے!پُورا ماہِ رَمَضان دعوتِ اسلامی کے ساتھ اعتکاف میں گزارئیے ورنہ کم از کم آخری عَشَرے کا اعتکاف تو ضرور کیجئے* اِن شاءَ اللہ اس کی برکت سے گناہوں سے بچنےکاجذبہ نصیب ہوگا*ذہنی و رُوحانی سکون حاصل ہوگا * اللہ
[1] ... بخاری، کتاب الاعتکاف، باب الاعتکاف فی العشر الاواخر۔۔۔ الخ، 1/ 664، حدیث:2026 ماخوذاً
[2] ... مسلم، کتاب الصیام ، باب فضل لیلۃ القدر والحث علی۔۔۔الخ، ص425، حدیث:1167ملخصاً
[3] ... جامع صغیر، ص516،حدیث:8480مفہوماً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع