30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام اسلامی بھائیوں کے کوائف جمع کرنا اہم ہے۔ اس سلسلے میں، درج ذیل ہدایات پر عمل کریں۔
ایک ماہ کا اعتکاف:ایک ماہ اعتکاف والے تمام اسلامی بھائیوں کا ڈیٹا براہِ راست سافٹ ویئر میں درج کریں۔ اسی ڈیٹا کی بنیاد پر ان کے کارڈز کا اِجراء کریں۔ جو اعتکاف کے دوران مختلف اُمور مثلاً حلقے بنانے اور دیگر انتظامی معاملات میں مُعاوِن ثابت ہوں۔
آخری عشرے کا اعتکاف: آخری عشرے کا اعتکاف کرنے والے تمام اسلامی بھائیوں کا ڈیٹا بھی براہِ راست سافٹ ویئر میں ہی سیو (Save )کریں۔
سافٹ ویئر کی عدم دستیابی کی صورت میں:جن مقامات پر کسی وجہ سے سافٹ ویئر تک رسائی ممکن نہ ہو، وہاں ”شعبہ رمضان اعتکاف“ کی جانب سے فراہم کردہ داخلہ فارم پُر کرنا لازمی ہے۔ اس فارم کو مکمل طور پر پُر کر کے جمع کروائیں تاکہ بعد میں آپ کا ڈیٹا صحیح طریقے سے سافٹ ویئر میں منتقل کیا جا سکے۔
نگران اور ذمّہ داران کی ذمّہ داریاں: یو سی سطح پر جہاں کہیں بھی آخری عشرے کا اعتکاف ہو گا ، وہاں کے نگران اور ذمّہ داران کی یہ ذمّہ داری ہے کہ وہ تمام معتکف اسلامی بھائیوں سے داخلہ فارم مکمل پُر کروائیں اور سوفٹ ویئر میں اندراج کروائیں،اس عمل میں کسی قسم کی کوتاہی سے گُریز کیا جائے تاکہ تمام کوائف سسٹم کا حصہ بن سکیں۔
تنظیمی ذمہ داریاں دیجئے
اجتماعی اعتکاف میں آنے والے عاشقانِ رسول کو خدمتِ دین کا جذبہ دِلاتے ہوئے مختلف دینی کاموں کے لئے تنظیمی ذمہ داریاں بھی دیجئے ۔ اس کے لئے نگران اسلامی بھائی باقاعدہ ”تقرری مہم “چلائیں اور اہل افراد کا انتخاب کر کے ذمہ داریاں دیں ۔ایک ماہ کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع