30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یعنی جب کبھی مسجد میں حاضر ہونے کی سعادت ملے فوراً نفلی اعتکاف کی نیت کر لی جائے تو جب تک مسجد میں رہیں گے نیکیاں ملتی رہیں گی۔ چنانچہ اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلِ سنّت رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: جب مسجد میں جائے اِعتکاف کی نیَّت کرلے، جب تک مسجد ہی میں رہے گا اِعتکاف کا ثواب پائے گا۔ (1)
اعتکاف کے فوائد
اعتکاف کے طبّی فوائد
اے عاشقانِ رسول ! اعتکاف نہ صرف ایک عبادت ہے بلکہ یہ ذہنی اور جسمانی صحتکے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے،مثلاً
دِماغی سکون: مسلسل دنیاوی معاملات اور کاروبارِ زندگی کی فکری تھکن انسان کے ذہن کو بے چین کر دیتی ہے۔اعتکاف میں جب بندہ دنیا سے الگ ہوکر مسجد کی پُرسکون فضا میں بیٹھتا ہے، تو دماغ کو راحت اور تسکین ملتی ہے۔
اَفسُردگی اور تناؤ (Stress)میں کمی : اعتکاف میں اللہ پاک کے ذِکر اور اپنی آخرت کے بارے میں غوروفکر کرنے کا موقع ملتا ہے ۔ جدید طبّی تحقیق کے مطابق ذکرِ الٰہی اور مراقبہ (Meditation) دماغ میں سکون آور ہارمونز(Hormones) کے اِخراج کو بڑھاتے ہیں، جس سے بے چینی، افسردگی اور تناؤ کم ہوتا ہے۔
دل کی صحت میں بہتری: جدید سائنس کے مطابق جب انسان ذہنی طور پر پُرسکون ہوتا ہے تو بلڈ پریشر متوازِن رہتا ہے، دل کی دھڑکن نارمل ہوتی ہے، خون میں آکسیجن کی مقدار بہتر ہوتی ہے اور یہ تمام چیزیں دل کے پٹھوں (Heart Muscles ) کے لئے مفید ہیں ۔
[1] ... فتاوٰی رضویہ، 8/98، فتاوى هنديہ،كتاب الصوم،باب الاعتكاف، 1/232
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع