30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وَ عَهِدْنَاۤ اِلٰۤى اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ اَنْ طَهِّرَا بَیْتِیَ لِلطَّآىٕفِیْنَ وَ الْعٰكِفِیْنَ وَ الرُّكَّعِ السُّجُوْدِ(۱۲۵)
(پ1 ، البقرۃ : 125)
ترجمۂ کنز الایمان : اورہم نے تا کید فرمائی ابراہیم و اسمٰعیل کو کہ میر ا گھر خوب ستھرا کرو طواف والوں اور اعتکاف والوں اور رُکوع و سجود والوں کے لیے۔
1ماہ کا اعتکاف
پیارے اسلامی بھائیو! رَمَضانُ المُبارَک کی برکتیں بے شمار ہیں ، یوں تو اس کی ہرہر گھڑی رَحمت بھری اور ہر ہر ساعت برکتوں والی ہے، مگر اس ماہِ محترم میں شبِ قدر سب سے زیادہ اہمیت اور فضیلت والی ہے۔اسے پانے کے لئے ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مُصطفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے رَمَضانُ المبارک کا پورا مہینا بھی اعتکاف فرمایا ہے ۔ چنانچہ حضرت ابو سعید خُدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ نبیِ پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے پہلی رَمضان سے 20 رَمضان تک اِعتکاف کرنے کے بعد آخری عشرے کے اعتکاف کو بھی ساتھ شامل فرما کر پورے ماہ کا اعتکاف فرمایا اور صحابۂ کرام کو اس میں شرکت(Participation) کی دعوت بھی دی ۔ (1)
پیارے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا کہ اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ایک مرتبہ پورے ماہِ رمضان کا اعتکاف بھی فرمایا ہے ۔ ہمیں بھی زندگی میں کم از کم ایک بار اس ادائے مصطفےٰ کو ادا کرنے کی سعادت حاصل کرنی چاہئے ۔
آخری عشرے کا اعتکاف
حضور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ و اٰلہٖ وسلم رمضانُ المبارک کے آخری عشرے کے اعتکاف کا
[1] ... مسلم، کتاب الصیام ، باب فضل لیلۃ القدر والحث علی...الخ، ص425، حدیث:1167ملخصاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع