30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
اجتماعی اعتکاف کی تیاری کیسے کریں؟
(نگران و شعبہ ذمّہ داران کے لیے)
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ آخری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : جس نے دن اور رات میں میری طرف شوق و مَحَبَّت کی وجہ سے تین تین مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا، اللہ پاک پر حق ہے کہ وہ اُس کے اُس دن اور اُس رات کے گناہ بخش دے۔ (1)
گرچہ ہیں بے حد قُصُور تم ہو عَفُوّ و غَفُور بخش دو جُرم و خَطا تم پہ کروڑوں دُرُود(2)
شعر کی وضاحت :یارَسول اللہ صلی اللہ علیہ و اٰلہٖ وسلم ! اگرچہ خطائیں بہت زیادہ ہیں لیکن آپ بہت زیادہ درگزر کرنے اور بخشش فرمانے والے ہیں،میری خطائیں بھی معاف فرمادیں آپ پر کروڑوں دورد ہوں ۔
صلّوا علی الحبیب! صلی اللہ علیٰ محمد
اعتکاف ایک قدیم عبادت
اعتکاف ایک ایسی بابرکت اور پاکیزہ عبادت ہے، جس میں بندہ ظاہری دنیا سے کٹ کر، مسجد کے پاکیزہ ماحول میں اپنے دل کو اللہ پاک کی یاد اور اس کے ذکر سے آباد کرتا ہے۔ یہ عبادت بندے کو دنیا کی رنگینیوں ، خواہشات اور گناہوں سے دُور لے جاتی ہے اور اللہ پاک کی رحمت کے قریب کردیتی ہے ۔ اعتکاف کی عبادت صرف اس اُمت میں ہی نہیں بلکہ پچھلی اُمتوں میں بھی تھی ۔ چنانچہ قرآنِ کریم میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے :
[1] ... معجم کبیر، 8 /69، حدیث: 15316
[2] ... حدائقِ بخشش، ص 266
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع