30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(15)فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز
*فیضان آن لائن اکیڈمی (گرلز)کی طالبات اپنے محارِم کو ترغیب دِلا کر اجتماعی اعتکاف میں شرکت کروائیں۔ * اس شعبے کے ذمّہ دار اسلامی بھائی خود بھی اعتکاف کریں اور اپنے دوست ، رشتہ داروں اور بالخصوص شعبے کے ڈونرز و با اثر افرادکو بھی اعتکاف کی ترغیب دلائیں ۔*شعبے کے ذمّہ داران شعبے کے ڈونرز اور دیگر با اثر افرادکو اِفطار اجتماعات میں شرکت کروائیں۔* مجلس کی جانب سے ماہِ رمضان شریف سے قبل تمام مدرِّسات و ناظمات و طالبات اور عملے کواعتکاف کی ترغیب پر مشتمل سرکلر (Circular)جاری کریں کہ اپنے محارِم کو اعتکاف کے لیے تیار کریں۔
(16)شعبۂ تعلیم
*شعبۂ تعلیم کےذمّہ داران اسکول اور کالجز کے پرنسپلز، ٹیچرز،پروفیسر صاحبان، لیکچرارز،کالجز اور یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس (Students)کواجتماعی اعتکاف کی ترغیب دلائیں۔*کالجز اوریونیورسٹیز کی قریبی مساجد میں بھی دعوتِ اسلامی کے تحت اعتکاف کروائیں،اس سے یہ فائدہ حاصل ہو گا کہ جو مکمل اعتکاف کے لیے تیار نہ بھی ہوں، ان کو سیکھنے سکھانے کے مختلف حلقوں میں شرکت کروائی جاسکتی ہے ۔*اجتماعی اعتکاف کی دعوت کے کلپس ان کے واٹس ایپ گروپس میں شیئر کریں ۔ *بااثر افراد کوعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی/ صوبائی/ڈویژن سطح پر ہونے والے اعتکاف کی ترغیب دِلائیں اور افطار اجتماعات میں شرکت کروائیں۔*شعبے سے وابستہ ریٹائرڈ افراد جو جسمانی لحاظ سے فِٹ ہوں ،اُنہیں بھی اعتکاف کی دعوت دیں ۔*شعبۂ تعلیم کے مختلف اِداروں میں جہاں جہاں ممکن ہو نوٹس بورڈ کے ذریعے ایک ماہ اور آخری عشرے کے اعتکاف کی دعوت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع