30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
*اجتماعی اعتکاف میں آدابِ مسجد اور صفائی کا بالخصوص لحاظ رکھیں۔
*مسجِد میں بِلاضرو ر ت دُنیوی بات چیت کی معتکف کو بھی اجاز ت نہیں۔
*اعتکاف سے قبل حلقہ نگرانوں کی تربیت کی جائے تاکہ ہم نااہلوں کو کام سونپ کر گنہگار نہ ہوں۔(1)
*بعض مساجد میں معتکفین کا سامان بے ترتیب اور بکھر اہوتا ہے ، سامان کا اس طرح رکھنا مسجد کے آداب کے خلاف ہے اور بعض اوقات یہ قطعِ صف کا بھی سبب بنتا ہے جو کہ ناجائز اور گناہ ہے۔ لہذا انتظامی اُمُور سے متعلق مجلس کے افراد کو چاہیے کہ وہ سامان کو اس ترتیب سے رکھوائیں کہ صفوں کی دُرُستی میں کسی قسم کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔
*معتکفین کے کھانے پینے کے انتظامات کے لیے مدارس یا جامعات کے کچن ، بجلی ، گیس اور برتنوں کا استعمال جائز نہیں ۔
*معتکفین کا کھانا پکانے کیلئے مسجد کی بجلی و گیس اور چائے بنانے کیلئے الیکٹرک کیٹل (Electric Kettle ) وغیرہ کا استعمال کرنا جائز نہیں۔ یونہی معتکفین کے کھانے کیلئے فنائے مسجد میں تندور لگانا اور فِنا ہی میں چولہے لگا کر دیگیں پکانا جائز نہیں۔
*مسجد کی دریوں کو تیل، پسینے یا دیگر آلودگیوں سے بچانے کیلئے سونے والے اپنی ذاتی چادر بچھائیں۔ مسجد کی دریوں کو بطورِ چادر اوڑھنایا تکیہ بنانا جائز نہیں۔
*اعتکاف یا کسی بھی موقع پر کھانا جب بھی عینِ مسجد میں لائیں تو اس میں کچی پیاز ،کچا لہسن اور ادرک وغیرہ جیسی کوئی بد بُودار چیز نہ ہو ، کہ ان کی بُو (Smell ) نہ صرف انسانوں بلکہ ملائکہ یعنی فرشتوں کے لیے بھی اَذِیّت وتکلیف کا باعث ہے۔
[1] ... مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوری،31 اگست تا 2 ستمبر2012ء
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع