30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
*کوشش کی جائے کہ اپنی یوسی کے ڈونرز،با اثر افراد ، پڑھے لکھےاور سلجھے ہوئے اسلامی بھائیوں کو اپنے نگران کی مشاورت سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی/صوبائی / ڈویژن/ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح کے مراکز میں اعتکاف کروایا جائے ، تا کہ وہاں سے فیضان حاصل کر کے وہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں آپ کے مُعاوِن بنیں ۔
*درس کے آخر میں اعتکاف کی ترغیب دِلائیں اور بعدمیں انفرادی کوشش کرکے اعتکاف کے لیےنام لکھیں۔
اسلامی بہنوں کے لئے مدنی پھول
اسلامی بہنیں اپنےمحارم (والد،بھائی،بیٹوں) کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اِجتماعی اِعتکاف کاذہن دیں۔اِسلامی بہنیں بھی اپنے گھروں میں اعتکاف کی سعادت حاصِل کر سکتی ہیں، جیسا کہ اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدّیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبیِ پاک صلی اللہ علیہ و اٰلہٖ وسلم کی ازواجِ مُطَہَّرات رضی اللہ عنہنَّ اِعتکاف کرتی تھیں ۔‘‘ (1)
(مزید تفصیلات کے لئے رسالہ ” گھریلو مسجد بنانا سنَّت ہے“ اور کتاب ”فیضانِ رمضان “کا مطالعہ فرمائیں)
اعتکاف کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں
شرعی احتیاطیں
*ایسے مریض جو دوسروں کے محتاج ہوں یا جن سے دوسروں کو گھن آئے، اسی طرح کینسر کا مریض، آسیب زدہ، مِرگی کا مریض، نفسیاتی مریض، ایسا زخمی جس کے زخم سے بدبُو آتی ہو، ایسوں کو اعتکاف میں نہ لائیں۔(2)
[1] ... بخاری، کتاب الاعتکاف، باب الاعتکاف فی العشر الاواخر۔۔۔ الخ، 1 /664، حدیث:2026
[2] ... مدنی مذاکرہ،12جون 2015ء،25 شعبان المعظم 1436ھ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع