30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حاصل کرنے کیلئے مکمل طور پر اپنے آپ کو اللہ پاک کی عبادت میں مصروف کر دیتا ہے اور دنیا کے اُن تمام کاموں سے دور ہوجاتا ہے جو اللہ پاک کےنزدیک ہونے کی راہ میں رُکاوٹ بنتے ہیں اورمعتکف کے تمام اوقات حقیقۃًیا حکماً نَماز میں گزرتے ہیں۔ (کیونکہ نَماز کا انتِظار کرنابھی نمازکی طرح ثواب رکھتاہے)اور اعتکاف کا مقصودِ اصلی جماعت کے ساتھ نَماز کا انتظار کرناہے اورمعتکف اُن(فِرشتوں) سے مُشابَہَت رکھتاہے،جو اللہ پاک کےحکم کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو کچھ انہیں حکم ملتاہے، اُسے بجا لاتے ہیں ، اور اُن کے ساتھ مُشابَہَت رکھتا ہے، جوشب و روز اللہ پاک کی پاکی بیان کرتے رہتے ہیں اوراِس سے اُکتاتےنہیں ۔ (1)
اعتکاف کرنے اور کروانے کی نیتیں
اپنے اعتکاف کی عَظِیمُ الشان نیکی کے ساتھ مزید اچھی اچھی نیتیں شامل کر کے ثواب میں خوب اِضافہ کیجئے۔مثلاً:* اپنے ساتھ دیگر عاشقانِ رسول کو بھی اعتکاف کی بھر پور دعوت دے کر اُنہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں اعتکاف کروانے کی کوشش کروں گا *یکسوئی کے ساتھ اللہ پاک کی عبادت بجالاؤں گا *روزانہ پانچوں نمازیں پہلی صف میں تکبیرِاولیٰ کے ساتھ با جما عت ادا کروں گا *وقتِ مناسب پر دینی کتابوں کا مطالعہ کروں گا،سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں علمِ دین سیکھنےکی کوشش کروں گا *دورانِ اعتکاف تلاوت اور دُرُود شریف کی کثرت کروں گا *دورانِ اعتکاف ہونے والے تمام سنتوں بھرے بیانات اور حلقوں میں اوّل تا آخر شرکت کروں گا * رِشتے دار وں اور ملاقات کے لیے آنے والوں کو بھی اِنفرادی کوشش کر کے سنتوں بھرے حلقوں میں بٹھاؤں گا * علم ِدین پھیلانے کا ذریعہ بنوں گا *زبان کی حفاظت کروں گا *مسجد کو ہر طرح کی بد بُو سے
[1] ... فتاوى ہنديہ،كتاب الصوم،باب الاعتكاف، 1/233
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع