30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے جگا دیا ۔ (1)
فضلِ رب سے گناہوں کی کالَک دُھلے دینی ماحول میں کر لو تم اِعْتِکاف
نیکیوں کا تمہیں خوب جذبہ ملے دینی ماحول میں کر لو تم اِعْتِکاف(2)
دعوتِ اسلامی میں اعتکاف کی بہاریں
اے عاشقانِ رمضان! اللہ پاک توفیق دے تو سارا ماہِ رمضان اللہ پاک کے گھر میں گزارئیے ، دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رمضانُ المبارک کا رنگ ہی نِرالا ہوتاہے،ہر وقت چھماچھم رحمتوں کی بارشیں ہوتی ہیں۔ کیونکہ ہزارو ں عاشقانِ رسول مختلف شہروں ، گاؤں اوردیگرملکوں سے صِرف عاشقِ ماہِ رمضان کے ساتھ رمضانُ المبارک کی بابرکت گھڑیاں گُزارنے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا رُخ کرتے ہیں کیونکہ اِس میں دُنیائے اِسلام کی عظیم علمی و روحانی شخصیت، امیرِاہلِ سنّت، مولانا الیاس قادِری دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ ہزاروں معتکفین کے ساتھ اعتکاف فرماتے ہیں ، فیضانِ مدینہ کےاجتماعی اِعتکاف کے پُرکیف مناظِر دیکھنے کے لئے رمضانُ المبارک میں فیضانِ مدینہ تشریف لائیےاور اپنا کلیجہ ٹھنڈا کیجئے۔مدنی چینل کے ذریعے بھی اِس اعتکاف کے مناظِر دیکھے جا سکتے ہیں۔ آپ کا ایمان تازہ ہوجائے گا۔اِسی طرح سالہا سال سے دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک ماہِ رمضان المبارک کی برکات پانے کے لئے ایک ماہ اور آخری عشرے کےاجتماعی اِعتکاف کا سلسلہ جاری ہے ، ۔ اَلحمدُ لِلّٰہ !اِس اجتماعی اِعتکاف میں اُخروی سعادتوں کے ساتھ ساتھ بارہا کئی عاشقانِ رسول کے دُنیاوی مقاصد بھی پورے ہو
[1] ... آڈیو کیسٹ مدنی مذاکرہ نمبر: 132 ، امیرِ اہلِ سنّت کی کہانی انہی کی زبانی ، قسط 4
[2] ...وسائلِ بخشش،ص639
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع