30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے پیچھے لوگ نہ ہوتے اور یہ گھر میں اکیلا ہوتا تو نماز ہی نہ پڑھتا (پھر بھی یہ نہیں کہا جائے گا کہ) اس کی اقتدا درست نہیں بلکہ اس طرح کی سوچ سے بھی بچنا چاہئے اور مسلمان کے بارے میں یہی گمان کرنا چائے کہ وہ اپنے نفل سے بھی ثواب کا ارادہ کرتا ہے ۔ اس کی نماز اوراس کی اقتدا درست ہے اگرچہ اس کا کوئی اور بھی ایسا ارادہ ہو جس کے سبب وہ نافرمان وگناہگار شمار ہو ۔
اگر فرض نماز میں دو سبب جمع ہوجائیں جن میں سے کوئی بھی مستقل نہ ہوبلکہ دونوں کا مجموعہ عمل کا باعث ہو تو وجوب ساقط نہیں ہوگا کیونکہ عمل کا باعث اس شخص کے حق میں کوئی ایک مستقل نہیں پایا گیا ۔ اور اگر ہر باعث مستقل ہو مثلاً ریاکاری کا غلبہ نہ ہوتا پھر بھی فرض ادا کرتا یا فرضیت کا سبب نہ پایاجاتا پھر بھی ریاکاری کی وجہ سے نفل نماز شروع کردیتا تو یہ صورت غور طلب ہے اور اس میں کئی احتمالات ہیں ۔ یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ اس پر خالصتاً اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے نماز پڑھنا واجب تھا لیکن اس نے ایسا نہ کیا ۔ یہ کہنا بھی ممکن ہے کہ اس پر ایک مستقل باعث کے ذریعے حکم کی تعمیل کرنا واجب تھا اور اس نے ایسا کیا پس اس کے ساتھ کسی دوسرے باعث کا مل جانا فرضیت کے سُقُوط سے مانع نہیں جیساکہ اگر کوئی شخص مغصوبہ زمین پر نماز ادا کرتا ہے تو وہ اصل نماز کے اعتبار سے فرمانبردار شمار ہوگااور فرض اس کے ذمہ سے ساقط ہوجائے گا اگرچہ اس اعتبار سے گناہ گار ضرور ہوگا کہ اس نے غصب شدہ زمین میں نماز ادا کی ۔ یہ مُتَعارِض اِحْتِمالات اسبابِ نماز کے مختلف ہونے کی بنا پر ہیں ۔
بہرحال جب ریاکاری اصل نماز کے بجائے اس کی طرف سبقت کرنے میں پائی جائے ۔ مثلاً:کوئی شخص جماعت میں حاضر ہونے کے لئے تو اوّل وقت میں جائے لیکن جب تنہا نماز پڑھے تو درمِیانی وقت تک مُؤ َخَّر کرے اور اگر فرض کے علاوہ کوئی نماز ہو تو رِیاکاری کی وجہ سے شروع ہی نہ کرے ۔
یہ اُمور نماز کی صحت اور فَرْضِیت کے سُقُوط سے مانع نہیں کیونکہ نماز کا اصل باعث نیت ہے اور وقت کی تعیین کا نیت سے کوئی تعلق نہیں، لہٰذا تعیین وقت کے ذریعے اصل نماز کی نیت میں کوئی خرابی پیدا نہیں ہوتی ۔
خلاصۂ کلام:
مذكوره بیان اس ریاکاری کے بارے میں تھا جو عمل کا سبب بنتی اور عمل پر ابھارتی ہے ۔ بہرحال عمل لوگوں پر ظاہر ہونے کے سبب صرف خوشی حاصل ہونا نماز کو فاسد نہیں کرے گا جبکہ عمل میں کسی قسم کا اثر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع