30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دیدے کیونکہ تمہاری گندگی کے سبب اس کی درباری مجلس خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔ اسی دوران اچانک تمہیں ایک شخص کہتا ہے:’’اے گندگی والے اپنی گندگی کوصاف کرو ۔ ‘‘تو تمہیں چاہئے کہ تم اس بات پر خوشی کا اظہار کرو کیونکہ اس کا تمہیں تنبیہ کرنا تمہارے لئے غنیمت ہے ۔ یوں ہی تمام بُری صِفات آخِرت کے معاملےمیں ہلاک کرنے والی ہیں اور انسان کوان کا علم اپنے دشمنوں کی زبان سےپتا چلتا ہے،لہٰذا تمہیں چاہئے تم اس کو غنیمت جانو ۔ اور دشمن کا تمہیں مَشَقَّت میں ڈالنے کاارادہ تو اس کا گناہ تودشمن کے سر ہے اور تمہارے حق میں تواس کی مذمت نعمت ہے،لہٰذا تمہیں اس نعمت پر غصہ نہیں کرنا کیونکہ وہ تمہیں اپنے قول کے ذریعے فائدہ اور خود کو نقصان پہنچارہا ہے ۔
تیسری حالت:
یعنی وہ تم پر ایسا جھوٹ باندھے جس سے تم اللہ عَزَّ وَجَلَّ کےنزدیک بَری ہوتو اس حالت میں بہتر ہے کہ تم اسے بُرا نہ جانو اور نہ اس کی مذمت میں وقت برباد کرو بلکہ تم تین باتوں میں غور وفکر کرو ۔
*…پہلی بات:یہ غور کر وکہ اگر تم میں وہ بُرائی نہیں پائی جا رہی تو کیا ہوا اس جیسی کئی اور برائیاں توتم میں موجود ہیں جن پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے پردہ ڈال رکھا ہے،لہٰذا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شکر ادا کرو کہ اس نے تمہارے عیوب کسی پر ظاہر نہیں فرمائے اور ان کے بجائے تمہیں ایک ایسے عیب کےحوالے کردیا جس سےتم بَری ہے ۔
*…دوسری بات:یہ غور کرو کہ بے شک جو عیب تم میں نہیں اس کے ذریعے تمہاری مذمت کرنا تمہارے بقیہ گناہوں اور کوتاہیوں کے لئے کفارہ ہے گویا مذمت کرنے والے نے تجھ میں نہ پائےجانے والے عیب کی نسبت تمہاری طرف کر کےتمہیں ان تمام عیبوں سے پاک کر دیا ہے جن میں تم گرے ہوئےہو ۔ اور جس نے بھی تمہاری غیبت کی اس نے اپنی نیکیاں تمہیں ہدیہ کردیں اور جس نے تیری تعریف کی یقیناً اس نے تیری کمر توڑ ڈالی ۔ حیرت ہے تجھ پر کہ کمر کے ٹوٹنے پر خوش ہوتا ہے اور نیکیوں کا تحفہ ملنے پر غم کھاتا ہے حالانکہ وہ نیکیاں تجھے اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے قریب کرنے والی ہیں اور تواس خیال میں بھی ہے کہ تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا قُرب چاہتاہے ۔
*…تیسری بات:تجھے غور کرنا چاہئے کہ اس بےچارے نے اپنا دینی نقصان کر کے خود کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نظرِ رحمت سے گرا دیاہے اور جھوٹ باندھنے کے سبب خود کو ہلاک کر کے دردناک عذا ب پر پیش کردیا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع