30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پاس حاضر ہوئی تومیں نے ان کی طبیعت کو بوجھل دیکھ کر پوچھا : آپ کوکیا ہوا؟ انہوں نے فرمایا: میرے پاس مال جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے میں غمگین ہوں ۔ میں نےکہا :آپ کو غم کرنے کی کیا ضرورت ہے اپنی قوم کو بلا کر مال ان میں تقسیم فرمادیں ۔ چنانچہ انہوں نےاپنے غلام کو بلایا اور اس سے کہا: میری قوم کو بلا لاؤ،پھر آپ نے وہ مال اپنی قوم میں تقسیم فرمادیا ۔ میں نے خادم سے پوچھا : کتنا مال تھا؟ اس نے کہا چار لاکھ درہم ۔
(34)...رشتہ داری کے نام پرتین لاکھ درہم عطاکردیئے:
ایک اعرابی نےحضرت سیِّدُنا طلحہ رضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کی خدمت میں حاضر ہوکر اپنی رشتہ داری کے نام پر کچھ مانگا ۔ آپ رضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا:مجھ سے رشتہ داری کے نام پر آج تک کسی نے کچھ نہیں مانگا، میری ایک زمین ہے امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعثمان غنی رضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ نے اس کے تین لاکھ درہم لگائے ہیں اگر چاہوتو اس زمین پر قبضہ کرلو اور اگر چاہوتو میں اسے امیرالمؤمنین رضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کے ہاتھ فروخت کردیتااوراس کی رقم تمہیں دے دیتا ہوں ۔ اس نے کہا :مجھے رقم چاہئے ۔ چنانچہ آپ رضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ نے وہ زمین امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عثمان غنی رضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کو فروخت کردی اور اس شخص کو نقد پیسے دے دیئے ۔
(35)...سات روز سے مہمان نہ آنے پر رونا:
منقول ہے کہ ایک دن امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰی کَرَمَ اللہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم رو پڑے، پوچھا گیا آپ کیوں روتے ہیں؟ فرمایا:سات روز ہوگئے ہیں میرے پاس کوئی مہمان نہیں آیا مجھے ڈر ہے کہ کہیں اللہ عَزَّ وَجَلّ نے مجھے ذلیل وحقیر تو نہیں کردیا ۔
(36)...دوستی کی عمدہ مثال:
ایک شخص اپنے دوست کےپاس گیا اور اس کادروازہ کھٹکھٹایا اس نے پوچھا کیسے آنا ہوا؟ اس نے کہا :مجھ پر چار سو درہم قرض ہیں ۔ اس نے چار سو درہم تول کر اس کے حوالے کردیئے اور روتا ہوا واپس آیا ۔ بیوی نے کہا: اگر تجھے ان درہموں سے تجھے اتنی محبت تھی تو دیئے کیوں؟ اس نے کہا: میں تو اس لئے رو رہا ہوں کہ مجھے اس کا حال اس کے بتائے بغیرکیوں معلوم نہ ہوسکا حتّٰی کہ وہ میرا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوا ۔
ان صفات سے متصف تمام لوگوں پر اللہ عَزَّ وَجَلّ کی رحمت اور مغفرت ہو ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع