30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لبریز اور جس کا فنا ہونا معروف ہےاور دھوکا دہی اس کی صِفَت میں داخل ہے،جو کچھ اس میں ہےزوال پذیر ہے اور یہ اپنے اہل کے گرد گردش کرتی رہتی ہے،اس کے اَحوال یکساں نہیں اور اس کے رہائشی اس کے شر سے مامون نہیں،اس کےرہائشی خوشی وفرحت میں ہوتے ہیں کہ اچانک انہیں کوئی مصیبت پہنچ جاتی ہے،اس کے احوال تبدیل ہوتے اور مراتب بدلتے رہتے ہیں،اس کی زندگی مذموم اور خوشی عارضی ہے،اس کے رہنے والے نشانے پر ہیں جنہیں یہ اپنے تیروں کا نشانہ بنارہی ہے اور موت کے ذریعے ان کی زندگی کا خاتمہ کررہی ہے،اس میں رہنے والے ہرشخص کے مقدر میں موت لکھ دی گئی ہے جواسے پہنچ کر رہے گی ۔
اے اللہ عَزَّ وَجَلّ کے بندو!جان لو کہ تم اور یہ دنیا جس میں تم رہتے ہواس میں تمہاراحال گزرے ہوئےلوگوں کی طرح ہے جن کی عمریں تم سے زیادہ طویل تھیں اور وہ تم سے زیادہ قوت وطاقت والے تھےاور ان کی عمارتیں تمہاری عمارتوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط تھیں لیکن اب یہ حال ہے کہ طویل زمانہ گزرنے کے بعد ان کی آوازیں بھی دب کر رہ گئیں،ان کے جسم بوسیدہ ہوگئے،ان کے شہر الٹ گئےاور ان کے نام ونشان تک مٹ گئے،ان کے بلندوبالا محلات،تخت اور گاؤ تکیے اب قبروں کے پتھراور چٹانوں سے بدل گئے،ان کی قبریں تو ایک دوسرے کے قریب ہیں لیکن قبروالےایک دوسرے سے اجنبی ہیں، نہ ان کو آبادی سے اُنْسِیَّت ہے اور نہ وہ بھائیوں اور پڑوسیوں کی طرح رہتے ہیں، اگرچہ ان میں مکان کی قربت ہےلیکن دلوں کے فاصلے برقرار ہیں ان میں وصل کیسے ہوسکتاہے جبکہ مصیبتوں نے انہیں پیس ڈالا اور مٹی انہیں کھاگئی ہے،زندگی کے بعد وہ موت کا شکار ہوچکے، پُرتَعَیُّش زندگی کے بعد ان کے جسم ٹکڑے ٹکڑے ہوچکے اور وہ مٹی کے نیچے خاموش پڑے ہوئے ہیں اور دنیا سے ایسے گئے کہ اب واپس نہیں آسکتے ۔ اللہ عَزَّ وَجَلّ ارشادفرماتا ہے:
كَلَّاؕ-اِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَآىٕلُهَاؕ-وَ مِنْ وَّرَآىٕهِمْ بَرْزَخٌ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ(۱۰۰)(پ۱۸،المؤمنون:۱۰۰)
ترجمۂ کنز الایمان :ہِشت(ہرگز نہیں) یہ تو ایک بات ہے جووہ اپنے منہ سے کہتا ہےاور ان کے آگے ایک آڑ ہےاس دن تک جس میں اٹھائے جائیں گے ۔
گویا تمہارابھی وہی حشر ہوگا جو ان کا ہوا، وہی قبر کی وحشت ہوگی اور گلنا سڑنا،وہی تمہاری خواب گاہ ہوگی جس میں آج وہ سورہے ہیں اور وہی ٹھکانا ہوگا،اس وقت تمہارا کیا حال ہوگاجب تم دیکھو گے کہ لوگوں کو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع