دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ihya ul Uloom Jild 3 | احیاء العلوم جلد سوم

عقل مند تین ہیں:

book_icon
احیاء العلوم جلد سوم
            
(65)…حضرت سیِّدُنا کعب بن عاصم رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:تمہیں دنیااس قدرمحبوب کردی جائے گی کہ تم دنیا اور دنیا والوں کی اطاعت و فرمانبرداری میں لگ جاؤ گے ۔

عقل مند تین ہیں:

(66)…حضرت سیِّدُنا یحییٰ بن مُعاذرازی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْہَادِی فرماتے ہیں:عقل مند تین ہیں: (۱)…جو دنیا کو چھوڑ دے اس سے پہلے کہ دنیا اسے چھوڑ دے ۔ (۲)…جو قبر میں جانے سے پہلے اس کی تیاری کرلے ۔ (۳)…جو رب عَزَّ وَجَلَّ سے ملنے سے پہلے اسے راضی کرلے ۔ مزیدفرماتے ہیں:دنیااس قدرمنحوس ہے کہ محض اس کی تمنا ہی اطاعتِ الٰہی سے روک دیتی ہےتو پھراس میں مُنْہَمِک ہونے والے کا کیا حال ہے؟ (67)…حضرت سیِّدُنا بَکر بن عبد اللہ مُزَنی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْغَنِی فرماتے ہیں:جو شخص دنیا سے بچنے کے لئے دنیا اختیار کرتا ہےاس کی مثال بھوسے سے آگ بجھانے والے شخص کی سی ہے ۔

شیطان کے مسخرے اور انمول پتھر کی مانند:

(68)…حضرت سیِّدُناابو الحسین بندار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْغَفَّار فرماتے ہیں:جب تم دنیاداروں کو زُہدو تقوٰی کے متعلق گفتگو کرتے دیکھو تو جان لو کہ وہ شیطان کے مسخرے ہیں ۔ ایک موقع پر فرمایا:جو شخص دنیا کی طرف متوجہ ہوگا اسے اس کی آگ یعنی حرص جلا کر راکھ کردے گی اور جو آخرت کی طرف متوجہ ہوگااسے اس کی حرارت ڈھلے ہوئے سونے کی طرح کردے گی جس سے نفع اٹھایا جاتاہےاورجو اللہ عَزَّ وَجَلّ کی طرف متوجہ ہوتا اسےتوحید کی حرارت انمول پتھر کی مانند بنادیتی ہےجس کی قیمت کوئی ادانہیں کرسکتا ۔

دنیا چھ چیزیں ہیں:

(69)…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعلیُّ المرتضٰی کَرَمَ اللہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں:دنیاچھ چیزیں ہیں: (۱)…غذا (۲)…مشروب(۳)…لباس(۴)…سواری(۵)…نکاح اور(۶)…خوشبو ۔ سب سے اعلیٰ کھانا شہد ہے اور وہ مکھی کا لعاب ہے ۔ سب سے اعلیٰ مشروب پانی ہے اور اس کےپینےمیں نیک و بدسب برابر ہیں ۔ اعلیٰ لباس ریشم ہے اور وہ کیڑےکے لعاب سے بنتا ہے ۔ سب سے اعلیٰ سواری گھوڑا ہے اور اس پر سُوار ہوکر آدمیوں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن