دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ihya ul Uloom Jild 3 | احیاء العلوم جلد سوم

book_icon
احیاء العلوم جلد سوم
            
کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتا، لہٰذا وہ حسد کرنے لگتا ہے، تعزُّز کے سبب حسد ہونےسے یہی مراد ہے ۔ کبھی حسد کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جس سے حسد ہوتا ہے طبیعت اس پر بڑائی حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہے لیکن اس کا نعمتوں سے مالا مال ہونا راستے میں رکاوٹ بن جاتا ہے،تکبُّر کے سبب حسد ہونے سے یہی مراد ہے ۔ بعض اوقات کوئی شخص عظیم نعمت اور بڑے منصب کا مالک ہوتا ہےاور حاسد اس بات پر حیران ہوتا ہے کہ اتنی بڑی نعمت فلاں کو کیسے ملی لہٰذا وہ حسد کا شکار ہو جاتا ہے،تَعَجُّب کی وجہ سے حسد سے یہی مرادہے ۔ کبھی انسان کو دوسرے کی نعمتوں کے سبب اپنے مَقاصِد کے فوت ہونے یا اپنی اَغْراض کی تکمیل میں دشواری کا خوف ہوتا ہے لہٰذایہ اس کے حسد کا سبب بن جاتا ہے ۔ کبھی حسد کا سبب حکومت کی چاہت ہوتی ہے کہ وہ چاہتا ہے اسے ایسی نعمتِ حکومت ملے جس میں کوئی اس کا ہم پلہ نہ ہو ۔ کبھی حسد کا سبب ان اسباب میں سے کوئی نہیں ہوتا بلکہ انسان اپنی باطنی خباثت اور بخل کے باعث حسد کرتا ہے ۔ ان اسباب کی تفصیل ملاحظہ فرمائیں ۔

(1)…دشمنی اوربُغْض وعداوت:

حسد کا یہ سبب تمام اسباب میں زیادہ سخت ہے ۔ جب کسی شخص کو کسی بھی سبب سے اَذِیَّت دی جائے یا اس کے مقاصد کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جائے تو وہ اذیت پہنچانے والے یا مقاصد کی راہ میں رُکاوَٹ ڈالنے والے کے لئے دل میں بغض رکھتا ہے اور اس پر غضبناک ہوتا ہے نیز اپنے دل میں اس کے لئے کینہ رکھتا ہے اور کینہ اسے بدلہ اور انتقام لینے پر اُکساتا ہے، اب اگرخودانتقام لینے سے عاجز ہو تو چاہتا ہے کہ زمانہ ہی اس سے انتقام لے لے اور اگر ایسا ہو جائے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں اسے اپنی بزرگی خیال کرتا ہے ۔ جب جب دشمن کو کوئی مصیبت پہنچتی ہےتو حاسد خوش ہو جاتا ہے اور گمان کرتا ہے کہ یہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے اس کی زیادتی کا بدلہ ہے اور اگر دشمن کو کوئی نعمت مل جائے تو جلنے لگتا ہےکیونکہ یہ اس کی مراد کے خلاف ہوتا ہے اور بسا اوقات وہ اس سوچ میں بھی پڑجاتا ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ہاں میرا کوئی مقام نہیں کیونکہ اللہ عَزَّ َجَلَّ نےمیرے دشمن سے بدلہ نہیں لیابلکہ اس پر انعام فرمایا ہے ۔ خلاصۂ کلام یہ ہے کہ حسد دشمنی وبغض وعَدَاوَت کو لازِم ہے،لہٰذا تقوٰی اِختیار کرتے ہوئے بغض

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن