دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ihya ul Uloom Jild 3 | احیاء العلوم جلد سوم

تیسری فصل: کیا ریاضت کے ذریعے غصّے کا ازالہ ممکن ہے؟

book_icon
احیاء العلوم جلد سوم
            
یہ غصے کی حقیقت اور اس کے درجات تھے ۔ ہم اللہ عَزَّ وَجَلَّ سےحُسنِ تَوفِیق اور اس کے پسندیدہ کاموں کا سوال کرتے ہیں بےشک وہ جوچاہے کرتا ہے ۔

تیسری فصل: کیا ریاضت کے ذریعے غصّے کا ازالہ ممکن ہے؟

بعض لوگوں کے خیال میں غصے کوبالکل ختم کیا جاسکتا ہے اور رِیاضَت(مشق)کے ذریعے یہ ممکن ہے اور ریاضت کا مقصودبھی یہی ہے جبکہ بعض لوگوں کے خیال میں غصہ ایک ایسی بیماری ہے جس کا کوئی علاج نہیں اور یہ ان لوگوں کی رائے ہے جوعادات کوجسمانی بناوٹ کی طرح خیال کرتے ہیں کہ جس طرح جسمانی بناوٹ میں تبدیلی نہیں آسکتی اسی طرح عادات میں بھی تبدیلی نہیں آسکتی ۔ یہ دونوں رائیں غلط ہیں ۔ حق وہ ہے جو ہم ذکر کررہے ہیں اور وہ یہ ہے کہ انسان جب تک کسی چیز کو پسند یا ناپسند کرتا ہے تو اس میں وہ غصے سے خالی نہیں رہتا کیونکہ ہمیشہ سے یہی ہوتا ہے کہ ایک چیز اس کے موافق ہوتی ہے تو دوسری اس کے مخالف ۔ توجو چیز اس کےموافق ہوتی ہے اسےپسنداور مخالف چیزکوناپسند کرتا ہےاور اسی پر اسے غصہ بھی آتا ہے کیونکہ اگر اس کی پسندیدہ چیز اس سے چھین لی جائےتو وہ اس کے سبب یقیناً غصے میں آتا ہےاور اگر اسے کوئی ناپسندیدہ چیز پہنچے تو ضرور وہ غَضَب ناک ہوتا ہے ۔

پسندیدہ چیزوں کی اقسام:

انسان جن چیزوں کو پسند کرتا ہے وہ تین اَقسام پر مشتمل ہیں: *…پہلی قسم: اس قسم میں وہ چیزیں داخل ہیں جو تمام انسانوں کے لئے ضروری ہیں جیسے کھانا،مکان،لباس اور بدن کی حفاظت وغیرہ ۔ لہٰذا مار پیٹ کے ذریعے کوئی اگر کسی کے بدن کا ارادہ کرے یا اسے زخمی کرے تو وہ ضرور اس پر غضب ناک ہوتا ہے، یونہی اگر کوئی کسی کو بَرَہنَہ کرےیا اسے اس گھر سے نکال دے جس میں وہ رہائش پذیر ہےیا پیاس بجھانے کے لئے رکھےہوئے کسی کے پانی کو گرادے تو یقیناً غصہ آئے گا کیونکہ یہ ضروریات ہیں، انسا ن ان کے زوال کو پسند نہیں کرتا اور جو انہیں ضائع کرنے کے در پے ہو اس پر غصہ بھی آتا ہے ۔ *…دوسری قسم: میں وہ چیزیں داخل ہیں جو مخلوق میں سے کسی ایک کے لئے بھی ضروری نہیں جیسے جاہ ومرتبہ، مال کی کثرت، غلام وخُدّام اورسُواری کے جانور وغیرہ ۔ یہ چیزیں چونکہ ضروری نہیں ہیں لیکن عادت اور امورِمقاصد سے جہالت کے سبب محبوب ہوگئیں یہاں تک کہ سونا چاندی کو فی نفسہٖ محبوب خیال کرلیا گیا اور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن