دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ihya ul Uloom Jild 3 | احیاء العلوم جلد سوم

دینی علوم سے کیا مراد ہے؟

book_icon
احیاء العلوم جلد سوم
            
اس آیت مبارکہ میں ظاہری آنکھ سے دیکھنا مراد نہیں کیونکہ وہ حضرت سیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے ساتھ ہی خاص نہیں کہ اسے احسان کے طور پر ذکر کیا جائےبلکہ باطن یعنی بصیرت کی نگاہ سے دیکھنا مرادہے ۔ بصارت و بصیرت کے درمیان مناسبت یوں بھی ثابت ہے کہ قرآن پاک میں بصیرت کی ضد لفظ ”عَمٰی (یعنی اندھاپن)“ سےبیان فرمائی گئی ہے ۔ چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: (1)…فَاِنَّهَا لَا تَعْمَى الْاَبْصَارُ وَ لٰكِنْ تَعْمَى الْقُلُوْبُ الَّتِیْ فِی الصُّدُوْرِ(۴۶) (پ۱۷،الحج:۴۶) ترجمۂ کنز الایمان :تو یہ کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ وہ دل اندھے ہوتے ہیں جو سینوں میں ہیں ۔ (2)…وَ مَنْ كَانَ فِیْ هٰذِهٖۤ اَعْمٰى فَهُوَ فِی الْاٰخِرَةِ اَعْمٰى وَ اَضَلُّ سَبِیْلًا(۷۲) (پ۱۵،بنی اسرآئيل:۷۲) ترجمۂ کنز الایمان :اور جو اس زندگی میں اندھا ہو وہ آخرت میں اندھا ہے اور اور بھی زیادہ گمراہ ۔ یہ تمام عقلی علوم کا بیان تھا ۔

دینی علوم سے کیا مراد ہے؟

دینی علوم سے مراد یہ ہے کہ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے لائے ہوئے اَحکامات کا علم بطورِتقلید حاصل کیا جائے ۔ یہ علوم کتابُ اللہ اور احادیثِ رسول پڑھنے، سننے اور ان کے معانی سمجھنے سے حاصل ہوتے ہیں ۔

انسان دینی اور عقلی دونوں علوم کا محتاج ہے:

دینی علوم کے سبب دل باکمال صفات کا مالک ہوتا اور تمام باطنی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے، عقلی علوم کی اگرچہ دل کو حاجت ہے لیکن یہ دل کی حفاظت کے لئے ناکافی ہیں جیساکہ عقل بدن کو ہمیشہ تندرست رکھنے کے لئے ناکافی ہے اسی لئے عقل ہونے کے باوجودانسان دوائیوں اور جڑی بوٹیوں کی خُصُوصِیّات جاننے کا محتاج ہوتا ہے کہ طبیبوں کی صحبت اختیار کی جائے، ان سے کچھ سیکھا جائے کیونکہ محض عقل کے ذریعے ان کی خصوصیات نہیں جانی جاسکتیں لیکن طبیبوں کی صحبت کے بعد انہیں سمجھنا عقل کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن