دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ihya ul Uloom Jild 3 | احیاء العلوم جلد سوم

دوجھوٹے کپڑے پہننے والے کی مانند:

book_icon
احیاء العلوم جلد سوم
            
کے اہم ہو نے میں شک ہو تو اصل جھوٹ کی حُرمت ہے،لہٰذ ا اصل کی طرف لوٹا جا ئے گااور چونکہ مقاصد کے درجات کو سمجھنا مشکل ہے اس لئے آدمی کو جھوٹ سے ممکنہ حد تک بچنا چاہئے ۔ اسی طرح جب جھوٹ کی حاجت ہو تومستحب یہ ہے کہ اپنی اغراض کو چھوڑ کر جھوٹ سے دور بھاگے مگر جب جھوٹ سےکسی دوسرے کی غرض متعلق ہو تو اس کے حق کے سلسلے میں چَشْم پوشی کرنا اور اس کو نقصان پہنچانا جائز نہیں ۔ لوگوں کے اکثر جھوٹ محض اپنے نفسوں کو خوش کرنے کے لئے پھر مال اور جاہ ومنصب کی زیادتی اور ایسے کاموں کے لئے ہوتے ہیں جن کے فوت ہو جانےسے کوئی خرابی لازم نہیں آتی حتّٰی کہ عورت اپنےخاوند کےایسے کاموں کوبیان کرتی ہے جن کے ذریعے وہ بر تری جتا تی ہےاورسوکنوں کو جلانے کے لئے جھوٹ بولتی ہے اور یہ حرام ہے ۔

دوجھوٹے کپڑے پہننے والے کی مانند:

حضرت سیِّدَتُنااَسماءبنت ِابوبکرصِدِّیق رضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہمَا بیان کرتی ہیں: میں نے ایک عورت کو رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے سوال کرتے ہوئے سنا کہ میری ایک سوکن ہے اگر میں اس کو جلانے کے لئے یہ کہوں کہ میرا شوہرمجھےزیادہ دیتا ہےحالانکہ وہ نہیں دیتا تو کیا اس میں مجھ پر کوئی گناہ ہے؟ ارشادفرمایا: نہ دی گئی چیز کو ظاہر کرنے والادوجھوٹے کپڑے پہننے والے کی مانند ہے (1 ) ۔ (2 ) سرکار ابدِقرار ،شافع روز شمار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمان عالی شان ہے:جو اپنی غذا وہ ظاہر کرے جو وہ نہ کھاتا ہو یا کہےمیرے پاس یہ چیز ہے حالانکہ وہ اس کے پاس نہ ہویا کہےمجھے فلاں چیزدی گئی ہے حالانکہ اسے نہ دی گئی ہوتو وہ بروز قیامت دو جھوٹے کپڑے پہننے والے کی طرح ہو گا ۔ اس میں مفتی کا وہ فتوٰی بھی داخل ہےجو اس نے بلا تحقیق بیان کیا ہو اوروہ روایت حدیث بھی اس میں
[1] یعنی وہ دوجھوٹ بولنے والے یا دوجھوٹی چیزوں کو ظاہر کرنے والےکی طرح ہے اور”میرا شوہرمجھےزیادہ دیتا ہے“اس جملے میں بھی دوجھوٹ ہیں ایک تو یہ کہ میرا شوہر مجھے زیادہ دیتا ہے اور دوسرا یہ کہ میرا شوہر میری سوکن سے زیادہ مجھ سے محبت کرتا ہے۔(مرقاة المفاتيح ، كتاب البيوع ، ۶ / ۲۱۲ ، تحت الحدیث : ۳۰۲۳) [2] بخاری ، کتاب النکاح ، باب المتشبع بما لم ینل...الخ ، ۳ / ۴۶۸ ، حدیث : ۵۲۱۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن