دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ihya ul Uloom Jild 3 | احیاء العلوم جلد سوم

مُقَفّٰی کلام کرنے کی مذمت:

book_icon
احیاء العلوم جلد سوم
            
گویا آپ رضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنے بیٹے کی پُرتکلُّف اور بناوٹی تمہید ی گفتگو کو ناپسند فرمایااور یہ بھی زبان کی آفات میں سے ہے ۔ اس میں ہر وہ شخص داخل ہے جو بتکلُّف مُسَجَّع و مُـقَفّٰی کلام کرے ،اسی طرح بتکلف ایسی فصاحت کا اظہار بھی اس میں شامل ہے جو عادت کی حد سے خارج ہو ۔

مُقَفّٰی کلام کرنے کی مذمت:

یوں ہی گفتگو میں بتکلُّف قافِیہ باندھنا بھی اسی زُمْرے میں آتا ہے ۔ چنانچہ سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جَنِیْن(یعنی پیٹ کے بچے)کو ضائع کرنے کےعوض ایک غلام آزاد کرنے کا حکم دیا تو مجرم کی قوم کے ایک فرد نے کہا: کَیْفَ نَدِىَ مَنْ لاَ طَعِمَ وَلاَ شَرِبَ وَلاَ صَاحَ وَلاَ اسْتَهَلَّ وَمِثْلُ ذٰلِكَ بَطَلَ یعنی ہم اس کی دیت کیسے دیں جس نے نہ کھایا نہ پیا،نہ بولا نہ رویاایسے بچے کی دیت تو معاف ہوتی ہے ۔ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے(ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے)ارشاد فرمایا:کیا عَرَب کےدیہاتیوں کی طرح مُقَفّٰی کلام کرتے ہو؟(1 )

کلام کا مقصود غرض کو سمجھانا ہے:

رسولِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مُقَفّٰی کلام کواس لئے ناپسند فرمایا کہ اس میں تکلف اور بناوٹ کا اثر واضح تھا،لہٰذا آدمی کو چاہئے کہ ہر چیز میں مقصود پر اکتفا کرےاور کلام کا مقصود غرض کو سمجھانا ہے اور اس کے علاوہ جو کچھ ہے وہ تصنع ہےاورقابل مذمت ہےالبتہ خطابت میں مبالغہ اور ناقابل فہم گفتگو سے بچتے ہوئے خوبصورت الفاظ سے وعظ و نصیحت کرنااس میں داخل نہیں ہےکیو نکہ خطابت سے مقصوددلوں کو نیکیوں کی طرف مائل کرنا اور رغبت دلانااورانہیں خواہشات سے روکنااوردلوں میں رضائے الٰہی کے حصول کی جگہ بنانا ہےاورالفاظ کی خوبصورتی اس میں مُؤ َثِّر ہو تی ہے،لہٰذااس میں مضائقہ نہیں ۔ رہے وہ محاورات جو حاجتوں کو پورا کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں ان میں قافیہ باندھنا اور تکلف کرنا مناسب نہیں ہے بلکہ ان میں مشغول ہونا قابل مذمت ہے اور ان پر ابھارنے والی چیز ،ریاکاری ،فصاحت کا اظہار اور دوسروں پر فَوقیَّت وبَرْتَرِی پانے کےذریعےممتاز و نمایاں ہونا ہے ۔ ان میں سے ہر ایک مذموم ہے ،شریعت انہیں نا پسند کرتی ہے اور ان سے روکتی ہے ۔
[1] مسلم ، کتاب القسامة ، باب دیة الجنین...الخ ، ص۹۲۴ ، حدیث : ۱۶۸۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن