دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ihya ul Uloom Jild 3 | احیاء العلوم جلد سوم

آفت نمبر3: باطل میں مشغول ہونا

book_icon
احیاء العلوم جلد سوم
            

گونگی ہو تی تو بہتر تھا:

حضرت سیِّدُنا ابودرداء رضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ نے ایک زبان دراز عورت کو دیکھ کر فرمایا:اگر یہ گونگی ہوتی تو اس کے لئے بہتر تھا ۔

ہلاک کرنے والی چیزیں:

حضرت سیِّدُناابراہیمنَخَعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْقَوِی فرماتے ہیں:لوگوں کو دو باتیں ہلاک کرتی ہیں: زائدمال اور فضول کلام ۔ تو یہ فضول کلام اور زیادہ بو لنے کی مذمت تھی اوراس پر ابھارنے والا سبب اور اس کا علاج وہی ہے جو بےفائدہ گفتگوکی آفت میں گزر چکا ۔

آفت نمبر3: باطل میں مشغول ہونا

باطل میں مشغول ہونایہ ہے کہ گناہوں کےبارے میں گفتگو کی جائے جیسے عورتوں اورشراب اور فاسقوں کی مجالس کے حالات بیا ن کرنا ، مال داروں کی عَیَّاشِیوں کا ذکر کرنااور بادشاہوں کے تکبُّر، ان کے مذموم طرزِعمل اور ان کے شرعاًناپسندیدہ اَحوال کو بیان کرنا ۔ ان تمام کاموں میں مشغول ہوناحلال نہیں بلکہ حرام ہے ۔ رہابے فائدہ گفتگوکرنا یامفید بات بھی زیادہ کرناتو یہ حرام نہیں ہے البتہ اسے ترک کردینا بہتر ہے ۔ مگر جو بے فائدہ گفتگو کثرت سے کرے گاوہ باطل میں پڑنے سے نہیں بچ سکے گا اور اکثر لو گ باہم مل کراس لئے بیٹھتے ہیں تا کہ گفتگو کے ذریعے فرحت حاصل کریں اور ان کی گفتگو لوگوں کی غیبت سے لطف اندوز ہونے یا باطل میں پڑنےسے آگے نہیں بڑھتی (اسی کے اندر گھومتی رہتی ہے ) اور باطل کی قِسموں کو ان کے کثیر اور مختلف ہو نے کی وجہ سے شمار نہیں کیا جا سکتا لہٰذا ان سے چھٹکارا صرف اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ دین ودنیا کی اہم اور ضروری گفتگو پر اکتفا کیا جا ئے اور اس جِنس (یعنی باطل گفتگو)میں کچھ کلمات ایسے نکل جاتے ہیں جو بو لنے والے کو ہلاک کردیتے ہیں حالانکہ وہ انہیں معمولی سمجھ رہا ہو تا ہے ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن