دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ihya ul Uloom Jild 3 | احیاء العلوم جلد سوم

نفس انسانی کی خاصیت:

book_icon
احیاء العلوم جلد سوم
            
اِضطراب کے ساتھ ہو ۔ جیسے ہاتھ کا مرض یہ ہے کہ اس سے پکڑنا مشکل ہوجائے ،آنکھ کا مرض یہ ہے کہ اس سے دیکھنا مشکل ہوجائے ۔ اسی طرح دل کا مرض یہ ہے کہ جس خاص فعل کے لئے اسے پیدا کیا گیاوہ اس کے لئے مشکل ہوجائےاور دل کا فعل علم ،حکمت،مَعْرِفَت،مَحَبَّتِ الٰہی،عبادت، اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ذکر سے لذت حاصل کرنا اور اسےاپنی ہر خواہش پر ترجیح دینانیز اپنی تمام خواہشات اور اعضاء سے اس کے لئے مدد چاہناہے ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشادفرماتا ہے: وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ(۵۶) (پ۲۷،الذٰريٰت: ۵۶) ترجمۂ کنز الایمان : اور میں نے جن اور آدمی اتنے ہی (اسی) لئے بنائے کہ میری بندگی کریں ۔

نفس انسانی کی خاصیت:

ہرعُضْو کا ایک فائدہ ہے اور دل کا فائدہ حکمت اور معرفت ہے نفس انسانی کی خاصیت یہ ہے کہ وہ اس کے ذریعےجانوروں سے ممتاز ہوتاہےاور یہ ممتاز ہونا کھانے ،ہم بستری کرنے،دیکھنے اوران جیسےدیگر معاملات کی وجہ سے نہیں ہوتابلکہ حقائق اشیاء کی معرفت کے سبب حاصل ہوتاہے ۔ چونکہ تمام اشیاء کو وُجود میں لانے والا اور انہیں بنانے والا اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہے تو جو تمام اشیاء کی معرفت(پہچان)تورکھتا ہے لیکن اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی معرفت نہیں رکھتا تو گویا وہ کسی چیز کی معرفت نہیں رکھتا ۔

مَعْرِفَتِ الٰہی کی علامت:

معرفت کی علامت مَحَبَّتِ الٰہی ہے توجو اللہعَزَّ وَجَلَّ کی معرفت رکھتاہےوہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے محبت کرتا ہے اورمحبت کی علامت یہ ہے کہ جس سے محبت ہواس پر دنیا اور اس کے علاوہ دیگر محبوب چیزوں کو ترجیح نہ دی جائےجیساکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے: قُلْ اِنْ كَانَ اٰبَآؤُكُمْ وَ اَبْنَآؤُكُمْ وَ اِخْوَانُكُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ وَ عَشِیْرَتُكُمْ وَ اَمْوَالُ اﰳقْتَرَفْتُمُوْهَا وَ تِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَ مَسٰكِنُ تَرْضَوْنَهَاۤ ترجمۂ کنز الایمان : تم فرماؤ اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری عورتیں اور تمہارا کنبہ اور تمہاری کمائی کے مال اور وہ سودا جس کے نقصان کا تمہیں ڈر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن