دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ihya ul Uloom Jild 3 | احیاء العلوم جلد سوم

book_icon
احیاء العلوم جلد سوم
            
(7)…بارگاہِ رسالت میں عرض کی گئی: اَیُّ الْاَعْمَالِ اَ فْضَلُ یعنی کون سا عمل افضل ہے؟ تو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:’’ خُلُقٌ حَسَنٌ یعنی حُسن اَخلاق ۔ ‘‘(1 ) (8)… مَاحَسَّنَ اﷲُ خَلْقَ عَبْدٍ وَّخُلُقَہٗ فَیُطْعِمُہُ النَّارَ یعنی اللہ عَزَّ وَجَلّ کی یہ شان نہیں کہ کسی بندے کو اچھی صورت و سیرت سے نوازے پھر اسے آگ کا لقمہ بنائے ۔ (2 ) (9)…حضرت سیِّدُنافُضَیْل بن عِیاض عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہ الْوَہَّاب سے مروی ہےکہ بارگاہِ رسالت میں عرض کی گئی:ایک عورت دن میں روزہ رکھتی اور رات میں قیام کرتی ہے لیکن وہ بد اخلاق ہے ،اپنی زبان سے پڑوسیوں کو تکلیف پہنچاتی ہے ۔ توآپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:’’اس میں کوئی بھلائی نہیں وہ جہنمیوں میں سے ہے ۔ ‘‘(3 ) (10)… اَوَّلُ مَایُوْضَعُ فِی الْمِیْزَانِ حُسْنُ الْخُلُقِ وَالسَّخَآءُ یعنی میزان میں سب سے پہلے حُسنِ اخلاق اور سخاوت کو رکھا جائے گا ۔ (4 )جب اللہ عَزَّ وَجَلّ نے ایمان کو پیدا فرمایا تو اس نے عرض کی: اے رب عَزَّ وَجَلَّ ! مجھے تقویت دے ۔ تو اللہ عَزَّ وَجَلّ نے اسے حُسن اَخلاق اور سخاوت کے ذریعےتَقْوِیَت دی اور جب اللہ عَزَّ وَجَلّ نے کفر کو پیدا کیا تو اس نے کہا:اے رب عَزَّ وَجَلَّ !مجھےتقویت دے ۔ تو اللہ عَزَّ وَجَلّ نے اسے بخل اور بداخلاقی کےذریعےتقویت دی ۔ (11)…بے شک اللہ عَزَّ وَجَلّ نے اس دین کو اپنے لئے خاص کیا اورسخاوت وحُسنِ اخلاق ہی تمہارے دین کو قائم رکھتے ہیں توسنو! اپنے دین کو ان دونوں کے ساتھ زینت دو ۔ ‘‘(5 ) (12)… حُسْنُ الْخُلُقِ خَلْقُ اﷲِ الْاَعْظَمیعنی حُسْنِ اَخلاق اللہ عَزَّ وَجَلّ کی عظیم ترین مخلوق ہے ۔ (6 ) (13)…بارگاہِ رسالت میں عرض کی گئی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! اَیُّ الْمُؤْمِنِیْنَ اَ فْضَلُ اِیْمَانًــا یعنی بااعتبارِایمان سب سے افضل مومن کون ہے؟تو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا:’’ اَحْسَنُھُمْ خُلُقًـا
[1] المعجم الکبير ، ۱ / ۱۸۰ ، حديث : ۴۶۸ [2] مکارم الاخلاق للطبرانی علی هامش مکارم الاخلاق لابن ابی الدنيا ، ص۳۱۵ ، حديث : ۱۰ [3] شعب الايمان ، باب فی اکرام الجار ، ۷ / ۷۸ ، حديث : ۹۵۴۵ [4] المصنف لابن ابی شيبة ، کتاب الادب ، ماذکرفی حسن الخلق....الخ ، ۶ / ۹۰ ، حديث : ۲۴ دون ذکر’’السخاء‘‘ [5] المعجم الکبير ، ۱۸ / ۱۵۹ ، حديث : ۳۴۷ [6] المعجم الاوسط ، ۶ / ۱۵۶ ، حديث : ۸۳۴۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن