دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ihya ul Uloom Jild 3 | احیاء العلوم جلد سوم

book_icon
احیاء العلوم جلد سوم
            
کے لئے بنے ہیں ان کے لئے گناہوں کے اسباب آسان کر دیے جا تے ہیں اور ایسے شخص پر بُرے دوست مُسَلَّط کر دیے جاتے ہیں اور اس کے دل پر شیطان کو غلبہ دے دیا جاتا ہے کیونکہ شیطان ایسے بے وقوفوں کو بےشمار طریقوں سے دھوکے میں ڈالتا ہے، کبھی کہتا ہے:” اللہ عَزَّوَجَلَّ رحیم ہے لہٰذا تو بے فکر ہو جا اور سب لوگ بھی تو خوف خدا نہیں رکھتے، ان سے الگ طریقے پر مت چل، ویسے بھی عمر طویل ہے ابھی ٹھہر جا کل توبہ کر لینا ۔ “ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے: یَعِدُهُمْ وَ یُمَنِّیْهِمْؕ-وَ مَا یَعِدُهُمُ الشَّیْطٰنُ اِلَّا غُرُوْرًا(۱۲۰) (پ۵،النسآء:۱۲۰) ترجمۂ کنز الایمان :شیطان انہیں وعدے دیتا ہے اور آرزوئیں دلاتا ہے اور شیطان انہیں وعدے نہیں دیتا مگر فریب کے ۔ یعنی شیطا ن انہیں توبہ کا وعدہ دیتا اور مغفرت کی آرزو دلاتا ہے اور اس طرح ان حیلوں اور ان جیسی دیگر چالوں کے ذریعےانہیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حکم کے مطابق ہلاک کر دیتا ہے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ شیطان کے دھوکے کو قبول کرنے کے لئے اس کے دل کو کشادہ کر دیتا ہے اور حق کو قبول کرنے سے اس کے دل کو تنگ کر دیتا ہے اور یہ سب کچھ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قضاءوتقدیر سے ہو تا ہے ۔ چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: فَمَنْ یُّرِدِ اللّٰهُ اَنْ یَّهْدِیَهٗ یَشْرَحْ صَدْرَهٗ لِلْاِسْلَامِۚ-وَ مَنْ یُّرِدْ اَنْ یُّضِلَّهٗ یَجْعَلْ صَدْرَهٗ ضَیِّقًا حَرَجًا كَاَنَّمَا یَصَّعَّدُ فِی السَّمَآءِؕ- (پ۸،الانعام:۱۲۵) ترجمۂ کنز الایمان :اور جسے اللہ راہ دکھانا چاہے اس کا سینہ اسلام کے لئے کھول دیتا ہے اور جسے گمراہ کرنا چاہے اس کا سینہ تنگ خوب رکا ہوا کردیتا ہے گویا کسی کی زبردستی سے آسمان پر چڑھ رہا ہے ۔ اور ارشاد فرماتاہے: اِنْ  یَّنْصُرْكُمُ  اللّٰهُ  فَلَا  غَالِبَ  لَكُمْۚ-وَ  اِنْ  یَّخْذُلْكُمْ  فَمَنْ  ذَا  الَّذِیْ  یَنْصُرُكُمْ  مِّنْۢ  بَعْدِهٖؕ- (پ۴،اٰل عمرٰن:۱۶۰) ترجمۂ کنز الایمان :اگر اللہ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو ایسا کون ہے جو پھر تمہاری مدد کرے ۔ تو اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی ہدایت دیتا اور گمراہ کرتا ہے،جو چاہتا ہے کرتا ہے ،جوچاہے حکم فرماتا ہے،اس کے حکم کو کوئی ٹالنے والا نہیں،اس کے فیصلے کو کوئی رد کرنے والا نہیں،اس نے جنت اور اہل جنت کو پیدا کیااور انہیں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن