30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خلاصہ یہی ہے کہ دھوکے میں مبتلا شخص ہلاک ہوجائے گا اور دھوکے سے محفوظ رہنے والامخلص بندہ بھی خطرے میں ہے ،اسی وجہ سے اللہ عَزَّ وَجَلّ کےاولیا کے دلوں سے کبھی ڈرو خوف جدا نہیں ہوتا ۔ ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ سے مدد،توفیق اورخاتمہ بالخیر کا سوال کرتےہیں ۔
دھوکے کی مَذمَّت کا بیان مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ مُہْلِکات(ہلاکت میں ڈالنے والی باتوں )کا بیان بھی مکمل ہوا ۔ مُنْجِیات(نجات دلانے والے امور)کے بیان میں سب سے پہلے توبہ کے بیان سے ابتدا کریں گے ۔
وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ اَوَّلًا وَّاٰخِرًا وَّصَلَّی اللّٰہ وَسَلَّمَ عَلٰی مَنْ لَّا نَبِیَّ بَعْدَہُ وَهُوَحَسْبِیْ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّة َ اِلَّا بِاللّٰہ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم
یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہی کےلئےاوّل وآخر حمد ہےاور دُرُود ہو اس پاک ذات پرجس کے بعد کوئی نبی نہیں، اللہ عَزَّ وَجَلَّ مجھے کافی ہےاور وہ کیا ہی اچھاکارساز ہے،نیکی کرنے کی طاقت اور گناہ سے بچنے کی قوت بُلندی وعَظْمَت والے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہی کی طرف سےہے ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ ! اللہ عَزَّ وَجَلّ کے فَضْل وکَرَم سے’’دھوکے کی مَذمَّت کا بیان‘‘ مکمل ہوا
*…*…*…*…*
شیطان کا محبوب اور مبغوض
حضرت سیِّدُنا یحییٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی ایک مرتبہ شیطان سے اس کی اصل صورت میں ملاقات ہوئی تو آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اس سے پوچھا:اے ابلیس مجھے یہ بتا کہ تجھے لوگوں میں سب سے زیادہ کس سے محبت اور سب سے زیادہ کس سے نفرت ہے؟تو شیطان نے جواب دیا کہ مجھے بخیل مومن سے زیادہ محبت ہے اور فاسق سخی سے سب سے زیادہ بغض ہے ۔ حضرت سیِّدُنا یحییٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے پوچھا:کیوں؟جواب دیا:کیونکہ بخیل کا بخل میرے لئے کافی ہے جبکہ فاسق سخی کے بارے میں مجھے خوف رہتا ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی سخاوت کو قبول کرلے ۔ پھر شیطان نے واپس جاتے ہوئے کہا:اگر آپ حضرت یحییٰ عَلَیْہِ السَّلَام نہ ہوتے تو میں یہ بات نہ بتاتا ۔ (احیاء علوم الدین،کتاب ذم البخل وذم حب المال،بیان ذم البخل،۳/ ۳۴۲)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع