30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
عباداتِ رَمَضان کیسے قبول ہوں؟ ⁽¹⁾
دُعائے عطّار:یا ربِّ کریم !جو کوئی13صفحات کا رسالہ” عباداتِ رَمَضان کیسے قبول ہوں؟ “ پڑھ یا سُن لے اُسے ماہِ رمضان کی برکتوں اور عبادتوں کی لذّتوں سے مالا مال فرما اور اس کو والدین اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے ۔
اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم :قیامت کے دن اللہ پاک کے عرش کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہو گا، تین طرح کے اَفراد اس دن اللہ پاک کے عرش کے سائے میں ہوں گے۔(1) وہ شخص جو میرے اُمّتی کی پریشانی دُور کرے (2) جو میری سُنّت کو زِندہ کرے اور (3) جو مجھ پر کثرت سے دُرود شریف پڑھے۔
(البدور السافرۃ للسیوطی، ص 131،حدیث: 366 )
وہ سلامت رہا قیامت میں پڑھ لیے جس نے دل سے چار سلام
میرے پیارے پہ میرےآقا پر میری جانب سے لاکھ بار سلام
میری بِگڑی بنانے والے پر بھیج اے میرے کِردگار سلام
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رمضان! کچھ دِن پہلے ہی کی تو بات ہے کہ ماہِ رمضانُ المبارک کے آنے کا پُرکیف شوراٹھا تھا مگر آہ! دیکھتے ہی دیکھتے رَمضان ُالمبارک کا رَحمتوں بھرا ،پیارا پیارا مہینا تشریف لے گیا ، اللہ پاک ہمیں اس ماہِ مبارک کی حقیقی محبت نصیب فرمائے اوراس مبارک
¹.… امیر اہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کا 8شوال شریف 1441ہجری کو مدنی مذاکرےسے پہلے ہونے والا سنّتوں بھرا بیان۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع