30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(1) ۔۔۔ شعبہ رہائشی (Full Time)کورسز ومعلّمینِ کرام
یہ شعبہ مدنی کورسز کروانے والے اساتذہ کی تقرری کے معاملات کو دیکھتا ہے ۔ اس کا کام نئے آنے والے معلّمین کو پہلے تجربہ کار (Senior/Experienced) معلّمین کے ساتھ شیڈول دینا اور طے شدہ طریقۂ کار کے مطابق ان کی تقرری کرنا ہے۔ معلّمین کو جدول دینا، جدول چیک کرنا، کمزور معلّمین کی تفہیم کرنا،ذمہ داران کے ساتھ مل کر معلّمین کے آنے والے مسائل حل کروانا، الغرض معلّمین سے متعلق تمام اُمور اس شعبہ کے ذمہ ہیں۔
نوٹ: معلم و معاون کا 26 گھنٹے پہلے کورس کے مقام پر پہنچنا طے ہے۔
(2) ۔۔۔ شعبہ جزوقتی (Short-Time) مدنی کورسز
عاشقانِ رسول کی دِینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے شعبے ”مدنی کورسز“ کے تحت مختلف مقامات مثلاً پروفیشنلز، تعلیمی اداروں، اکیڈمیز، ہاسٹلز، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز وغیرہ میں وہاں کی مینجمنٹ کی مشاورت سے شارٹ ٹائم کورسز کروائے جاتے ہیں جس میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور دیگر عملے کے افراد بھی شریک ہوتے ہیں، جہاں انہیں فرائض عُلُوم سکھانے کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی و دِینی تربیت کی کوشش کی جاتی ہے، نیز اِنہیں دعوتِ اسلامی کے دِینی کاموں میں عملی شرکت کا ذہن بھی دیا جاتا ہے، جس پر عاشقانِ رسول اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کرتے ہیں۔
(3) ۔۔۔شعبہ تربيت و نصاب
یہ شعبہ مدنی کورسز کے نصاب (Curriculum) تیارکروانے اور نصاب کے مطابق تربیت کرنے کا کام سرانجام دیتا ہے ۔ اس کے ذمے درج ذیل اُمور ہیں :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع