(1) مَدَ نی حل
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Huquq Ul Ibad Ki Ehtiyatain | حقوق العباد کی احتیاطیں

book_icon
حقوق العباد کی احتیاطیں

(1)   مَدَ نی حل

        حیدرآباد (بابُ االْاِسلام سندھ) کے (مرحوم) مُبَلِّغِ دعوتِ اسلامی  محمد یعقوب عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی ایک مرتبہ امیرِاَہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی زیارت کیلئے مرکز الاولیاء (لاہور) میں حاضر ہوئے۔ دورانِ ملاقات امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کوکچھ لکھنے کی ضَرورت پیش آئی تو مرحوم نے ان کی خدمت میں اپنا قلم پیش کیا ۔حیدرآباد واپسی پرانہیں امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے ایک رقعہ موصول ہوا ، جس کا عکس پیشِ خدمت ہے۔

   

       اس رقعہ کی تحریر میں حُقوق العِباد کی احتیاط کی خوشبو کے ساتھ سُوال سے بچنے کی مَہک واضح مَحسوس کی جاسکتی ہے۔کوئی اور ہوتا تو شاید یہ لکھتا کہ آپ چاہیں تو مُعاف فرمادیں مگر آپ نے ’’کوئی حل ارشاد فرمائیں ‘‘لکھا، تاکہ سُوال کرنے سے بچت رہے۔

اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی  امیرِ اہلِسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب   صلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(2)دَرِی کا دَ ھاگہ

        مذکورہ پین سے متعلق پرچی بھیجنے کا واقعہ ایک موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے سابق نگران(مرحوم)حاجی محمد مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی کو سنایا گیا تو آپ نے بھی ایک رقعہ دکھایاجس میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے کچھ اس طرح تحریر فرمایا تھا:

        ’’ بعدِسلام عرْض ہے کہ آپ کے عَلاقے میں ’’گیارہویں شریف ‘‘ کی مَحفل تھی۔ میں جہاں بیٹھا تھا،اس دری کا مجھ سے ایک دھاگہ ٹوٹ گیا تھا۔ یہ حُقوقُ العِباد کا معاملہ ہے۔ جس ڈیکوریشن والے کی دریاں ہیں اس سے میری طرف سے جاکر مُعافی مانگ لیں ، اگر وہ مُعاف نہ کرے تو میں خودمُعافی کیلئے حاضر ہو جاؤنگا۔ مہربانی فرماکرمجھے جلد اسکی اطلاع کریں ۔‘‘

اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کی  امیرِ اہلِسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب      صلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد   

(3)پینٹر سے معذ رت

         امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ   پہلے پَہل کراچی کی ایک مسجد میں امامت فرماتے تھے ۔آپ کو مسجد کے حجرے کے لئے اپنے نام کی پلیٹ لگانے کی ضرورت محسوس ہوئی تو آپ نے تحریری طور پر اپنا نام ’’محمد الیاس قادِری رَضَوی ‘‘ پینٹر کے حوالے کیا اور اُجرت بھی طے کر لی ۔ جب آپ وہ پلیٹ واپس لینے گئے تو پینٹر کے ملازم سے کہا کہ قادِری رَضَوی کے ساتھ ’’ضیائی ‘‘کا لفظ بھی بڑھا دے (تاکہ پیرو مرشد سیدنا ضیاء الدین مدنی علیہ الرحمۃ کی طرف نسبت کا بھی اظہار ہوجائے ) ۔

         اس ملازم نے یہ لفظ بڑھا دیا اور آپ پہلے سے طے شدہ اجرت ادا کر کے واپس لوٹ آئے۔ پھر اچانک خیال آیا کہ مجھ سے تو حق تَلَفی ہوگئی ہے یعنی اجرت طے کرنے کے بعد لفظ’’ضیائی‘‘ اور وہ بھی پینٹر کی اجازت کے بِغیر اس کے ملازم سے لکھوایا ہے جبکہ ظاہر ہے کہ اجرت طے کر لینے کے بعد کسی لفظ کے اضافے کا حق حاصل نہ تھا ، پھر اس اضافے میں رنگ بھی استعمال ہوا اور اس ملازم کا وقت بھی صرف ہوا۔ یہ سوچ کر آپ پریشان ہوگئے اور دوبارہ پینٹر کے پاس پہنچ کر اپنی پریشانی کا اظہار کیا اور فرمایا کہ ’’برائے مہربانی ! آپ مزید پیسے لے لیں یا لفظ کا اضافہ مُعاف فرما دیں ۔‘‘ آپ کا یہ انداز دیکھ کر پینٹر ہکا بکّا رہ گیا اور اس نے معافی کے ساتھ ساتھ آپ سے گہری عقیدت کا اظہار کیا اور یہ دعا مانگی کہ،’’  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ مجھے بھی آپ جیسا کر دے۔‘‘

اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی  امیرِ اہلِسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو

 صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب   صلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن