30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
روزچندمُتَعَلِّقِینکے بَقول انہوں نے اپنی بے احتیاطیوں اور کوتاہیوں کو مد نَظَر رکھتے ہوئے اَمیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں مُعافی کی تحریری درخواست پیش کی ،جس پر اَمیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سے انہیں ایک رُقعہ موصول ہوا ۔(جس کا عکس ملاحظہ فرمائیں )۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی امیرِ اہلِسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(23)خوفِ خدا عَزَّ وَ جَلَّ
۱۳ جمادی الاولیٰ ۱۴۳۱ھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) میں بعد نمازِ فجر ،امیرِ اہلسنتچ نے کسی معاملے میں نماز پڑھانے والے اسلامی بھائی کی اصلاح فرمائی۔ وہ اسلامی بھائی انتہائی مسرور تھے کہ آپ نے میری طرف توجہ فرمائی اور اصلاح کے مدنی پھولوں سے نوازا،مگر امیرِ اہلسنتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا خوفِ خدا مرحباکہ آپ نے بعدِ ظہراس اسلامی بھائی کو ایک رقعہ عنایت فرمایا جس کاعکس ملاحظہ فرمائیے:

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی امیرِ اہلِسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(24) دَرَجہ مُعَلِّم سے مُعافی
ایک رکنِ شوریٰ کے حلفیہ بیان کا لب ِلباب ہے کہ25 شَعْبانُ الْمُعَظَّمْ 1432ھ (28-07-2011) بروز جمعرات بعد نماز ِعصر عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ( کراچی )میں امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تربیتی کورس کے شرکاء سے ملاقات فرمارہے تھے، دورانِ ملاقات معلّمِ دَرَجہ(یعنی تربیتی کورس کا دَرَجہ سنبھالنے والے)اسلامی بھائی کا موٹاپادیکھ کر انہیں وزن کم کرنے سے متعلق مدنی پھول عطا فرمائے۔رکن ِشوریٰ کا کہنا ہے کہ بعد نمازِ عشاء بارگاہِ امیر اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ میں حاضری کی سعادت ملی تو آپ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جو کچھ ارشاد فرمایا اس میں ہر مسلمان کے لئے ترغیب ہے ۔
آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے فرمایا:آج ملاقات میں سب کے سامنے میں نے جنہیں وزن کم کرنے سے متعلق سمجھایا کہیں ان کا دل نہ دکھ گیا ہو، اس لئے آپ میری طرف سے ان سے معافی مانگ لینا، پھر آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے مکتبۃالمدینہ سے نئی شائع ہونے والی ضخیم کتاب’’جہنم میں لے جانے والے اعمال ‘‘(حصہ دُوُم)دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ بھی انہیں تحفے میں دیدیجئے گا ، ان کا دل خوش ہوگا،اس کتاب میں محبت بھرا جملہ بھی لکھا اوراس میں آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دستخط بھی تھے۔رکن ِشوریٰ کا کہنا ہے کہ میرے دل میں خیال آیا کہ کاش!جو فرمایا وہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع